ملاکنڈ میں ادب و صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والو ں کیلئے تیسراہمیشہ بابا ادبی ایوارڈ زتقریب کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 27 اکتوبر 2017 21:54

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء)ہمیشہ ادبی ٹولنہ اماندرہ کی طرف سے ملاکنڈ میں ادب و صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والو ں کو ’’تیسراہمیشہ بابا ادبی ایوارڈ ز پیش کئے اس سلسلے میں مقامی شادی حال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پشتو ادب کے استاد اور ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کی ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے محمد شعیب خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔

(جاری ہے)

ٹولنہ صدر اور یونیورسٹی اف ملاکنڈ میں پشتو ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر علی خیل دریاب نے میزبان کی حیثیت سے مہمانوں کا استقبال کیا ، نظامت کے فرائض میاں فضل رحمان شاہد نے انجام دئیے ، ادب اور صحافت کے مختلف اصناف میں ایوارڈز کے لئے منتخب شعراء ادباء میں کرنل (ر) نور محمد مشال(سنجیدہ شاعری ) اقبال جان(طنز و مزاح )شہباز محمد شہباز(مترجم) خیام یوسفزئی(منظوم ترجمہ )پیر جہانزیب مرحوم (افسانہ )سر دار یوسفزئی ( گلوکاری ) نوشیروان عادل (ریڈیو میزبان اور شعبہ صحافت سے گوہر علی گوہر شامل ہے ، ڈاکٹر نورالبصر امن ، پروفیسر اقبال شاکر، فضل رحمان شاہد، سبحان ساجد، محمد رسول ، زرنوش شہاب، حٴار یوسفزئی اور لع بادشاہ خیالی نے ایوارڈز کے لئے نامزد شدہ افراد کے زندگی اور خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی،ڈاکٹر آباسین یوسفزئی نے تقریب منتظمین کے کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں زندہ مشاہیر کی زندگی میں ان کے خدمات کا اعتراف کرکے حوصلہ افزائی کرتے ہیں ہمیشہ بابا ادبی ایوارڈ کے پیچھے بھی یہی جذبہ نمایاں ہے جوکہقابل تحسین عمل ہے انہوںنے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں کامیاب اور کامران ہے جنہوںنے اپنی زبان میں تعلیم حاصل کرکے ثقافت کو زندہ رکھا ، شعراء و ادباء نے نامساعد حالات میں زبان و ادب کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے مگر پھر بھی وہ اپنے منزل پانے میں ہر مقام پر سرخرو ہے، سابق ایم پی اے محمد شعیب اور سید حسن خان ایڈوکیٹ نے بھی ایوارڈ تقریب کو سراہا اور منتظمین کو اپنے طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں