پختونخوا اولسی تحریک ضلع مالاکنڈ کی تنظیم نو کردی گئی مکرم خان صبا صدر ،محمد کریم جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 29 اکتوبر 2017 19:50

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2017ء) پختونخوا اولسی تحریک ضلع مالاکنڈ کی تنظیم نو کردی گئی مکرم خان صبا صدر جبکہ محمد کریم جنرل سیکرٹری منتخب کردئیے گئے اس سلسلے میں تحریک کا انتخابی اجلاس مالاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوںنے شرکت کی سابق ضلع ناظم غفران احد ایڈوکیٹ اور دیگر وکلائ بھی شریک ہوئیں تنظیمی انتخاب صوبائی کورکمیٹی کے ممبران معروف شاعر فضل سبحان عابد اور تاج محمد غورزنگ کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس کے مطابق دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر خلیل الرحمن ،نائب صدرخورشید علی خان ،کلچرل سیکرٹری صحافی محمدرسول رسا اور یوتھ سیکرٹری گل زمین خان کا انتخاب عمل میں لایا گیا اجلاس میں تحریک کی جانب سے گیارہ نومبر ہفتہ کے روز ’’مزاحمتی ادب‘‘ کے عنوان سے غیر طرحی مشاعرے کے اہتمام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں