محکمہ ایریگیشن ملاکنڈ کی جانب سے سینکڑوں ایکڑ اراضی کو آبپاشی سسٹم سے اخراج تنظیم زمینداران زنگل پٹے کا احتجاج

پیر 30 اکتوبر 2017 19:22

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) محکمہ ایریگیشن ملاکنڈ کی جانب سے سینکڑوں ایکڑ اراضی کو آبپاشی سسٹم سے اخراج پرتنظیم زمینداران زنگل پٹے درگئی کا شدید احتجاج ، دس دنوں میںآبپاشی سسٹم سے منسلک نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کریںگے، مقامی ایم پی اے سمیت ایرگیشن حکام اور پراجیکٹ عملہ کی یقین دہانیوں کے باوجود مسلہ حل نہ کیاجاسکا پیر کو ان خیالات کا اظہار تنظیم زمینداران زنگل پٹے درگئی کے صدر جواد خان خٹک ، نائب صدر جنرل کونسلرشیرزمین خان ،جنرل سیکرٹری مسلم خان ،فنانس سیکرٹری حمیداللہ خان سواتی اور مسلم خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ 2007 میں ملاکنڈتھری پراجیکٹ سے ابازئی ایریگیشن پراجیکٹ کے نقشہ میں تحصیل درگئی کے تمام دیہات اور قصبات ورتیر، قدم خیلہ، دوبندئی اور سورنہ کے ہزاروں آبادی کی مشترکہ اراضی زنگل پٹے کو سیراب کرنا شامل تھی اور اس کے لیے زنگل پٹے کے زمینداران نے اپنے اٹھ سوایکڑ زرعی اراضی لاکھوں روپے خرچ کئے مگر اب زنگل پٹے کو آبپاشی اسکیم کے نقشہ سے نکال کراراضی کے بنجر ہونے کا خدشہ ہے انہوںنے صوبائی حکومت ، محکمہ ایریگیشن اور مقامی ایم پی اے محمد علی شاہ باچا سے مطالبہ کیا کہ زنگل پٹے درگئی کو حال ہی میں تکمیل شدہ آبپاشی سسٹم میں شامل کیا جائے بصورت دیگر ڈیڈلائن گزرتے ہی زنگل پٹے کے سینکڑوں زمیندار سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں