سوات ایکسپریس وے میں مالکان اراضی کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کیخلاف لگایا گیا احتجاجی کیمپ چوتھے روز بھی جاری

جمعرات 2 نومبر 2017 20:21

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2017ء) سوات ایکسپریس وے میں مالکان اراضی کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کے خلاف لگائی گئی احتجاجی کیمپ آج چوتھے روز میں داخل ہوگیاعوام دشمن پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیااورنعرے لگائے گئے پیر کے روز تک متاثرین ایکسپریں وے کی مین شاہراوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کی دھمکی تفصیلات کے مطابق آلہ ڈھنڈ ڈھیری علی خیل قومی جرگہ کے زیر اہتمام سوات ایکسپریس وے زمینوں کے معاوضے کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی کیمپ چھوتے روز بھی جاری رہاجس میں عمائدین علاقہ ،سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ ضلعی ڈسٹر کٹ نائب ناظم کر نل ابرار حسین ،ضلعی کونسلران مہابت خان ،حاجی فدا خان ،اصغر ایوب ،امجد علی شاہ ،اے این پی کے رہنما انعام خان نے بھی شرکت کی بعداذاں شرکاء نے احتجاجی مظاہرہ کیااورنعرے لگائے اورماوضوں کی عدم فراہمی کومجرمانہ فعل قرار دیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے سے جرگہ مشران محمد نجیم خان قوم پرست رہنما محمد ابرار خان یوسفزئی ، ملک مستعمرخان ایڈوکیٹ ، وزیر محمد خان ،فصیع اللہ عرف شاہ جی ،منظر خان اے این پی کے صوبائی کو نسلر حق نواز خان ، حاجی بہرام شہزاد ،جلیل خان،حاجی عبدالحسین خان اوردیگر نے کہاکہ 1973آئین کے مطابق حکومت تب تک کام شروع نہیں کریگا جب تک زمین مالکان کو معاوضہ ادا نہ کریں مگر یہاں صورتحال برعکس ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام سے زیادتی کاسلسلہ بند کرکے بلاتاخیر معاوضے کی فراہمی یقینی بنائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ وسیع کیاجائیگا۔

ا نہوں نے کہا کہ موٹروے تکمیل کے آخری مراحل میں جبکہ زمین مالکان کو تاحال ایک پائی نہیں دی گئی انہوں نے یہ بھی کہاکہ موٹروے کی تعمیر کیلئے علاقہ مکینوں نے اپنے قیمتی باغات، فصلیں اورمکانات مسمار کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کرداراداکیامگر صوبائی حکومت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے جس کے سبب شہریوں میں اشتعال پایاجاتاہے اس موقع پر ضلعی نائب ناظم ابرارحسین نے مظاہرین کو یقین دلایاکہ پیر کے روزتک یہ مسئلہ حل کرنے کی بھرپورکوشش کرینگے امید ہے کہ حکومت عوام کے اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے کلیدی کردار اد اکریں ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں