بٹ خیل،سود معاشرے کیلئے ناسور ہے ،پلی بارگین سود کی ہی شکل ہے ،)ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ

جمعرات 2 نومبر 2017 20:21

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2017ء)ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ سود معاشرے کیلئے ناسور ہے اور پلی بارگین سود کا ایک شکل ہے صوبائی حکومت نے سودی کاروبار کے خلاف قانون پاس کر کے ایکٹ ملاکنڈ ڈویژن میں بھی نافذ العمل ہے ،ضلع ملاکنڈ میں سوداور پلی بارگین کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے ضلعی حکومت اختیارات کے اندر فعال اور دیگر اضلاع کے مقابلے میں زیادہ فعال ہے ۔

وہ جمعرات کو اظہار انہوںنے ضلع کونسل ملاکنڈ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی ائی کی خاتون رکن اور رازق جان ایڈوکیٹ کے مابین زبانی تکرار کی وجہ سے اجلاس کچھ وقت کے لئے شور شرابے کا نذر ہوگیا تاہم دیگر ممبران کے مداخلت سے حالات قابو کرلئے گئے ماہانہ ا جلاس کنوینر کرنل (ر) ابرار حسین یوسفزئی کے نگرانی میں منعقد ہوا جس میںکونسل کے مرد ، خواتین ،قلیتی ممبران اور مختلف اداروں کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی کونسل ممبران نے پیش کردہ ایجنڈہ ’’سود اور انڈر پلئی ‘‘کے حوالے سے تفصیلی بحث کرکے اس سسٹم کو معاشرے کے لئے ناسور قرار دیا ممبران نے کہا کہ سود اور انڈر پلئی کی وجہ سے متاثرہ افراد خودکشی اور نقل مکانی پر مجبور ہے جبکہ درجنوں افراد بڑھتی ہوئی سود ی رقم کی وجہ سے جیلوںمیں بندہے مگر اس ناسور کے خلاف قانونی کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ کاروبار بدستور جاری ہے اس لئے انتظامیہ سود اور پلی بارگین کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرکے بے گناہ افراد کی رہائی کو یقینی بنائیں ، ضلعی کونسلران حاجی فدا محمد ، مہابت خان، اسماعیل ، امجد علی شاہ ، راشد نورانی، حاجی اکرم ، طیب خان، فرید خان ، عتیق خان، اصغر ایوب، نزیر باچا، صدام حسین ، جہان باچا، فضل منان بازدا، پیر مصور ، عمر حیات، فضل ربی ، شاہی رخسن، نسرین بی بی ، رازق جان ایڈوکیٹ اور دیگر ممبران نے بحث میں بھرپور حصہ لیا ، ضلع ناظم نے کوٹ بی ایچ یو ایمرجنسی بندش کے باعث نوجوان انعام اللہ ولد کچکول کے بے وقت موت ، پلئی میں ایجوکیشن ملازم کو ایک سال سے تنخوا ہ نہ دینے ، اور غیر متعلقہ افراد کے پی ٹی سی کمیٹیوں کے چئیرمین مقرر ہونے کے خلاف الگ الگ انکوائری کمیٹیوں کی منظوری دی ،کنوینر کرنل ابرار نے امجد علی شاہ کی طرف سے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر میں تاخیر کے حوالے سے کہا کہ پیسکو چیف انجنئیر کی طرف سے مقرر شدہ 28 فروری 2018 تک اگر گرڈ کی تعمیر مکمل نہ ہوئی اور عوام نے سڑکوں پر نکل کر جو بھی نقصان کیا اس کی تمام تر ذمہ د اری ضلعی انتظامیہ اور پیسکو حکام پر ہوگی، کونسل ممبران نے صحت، تعلیم، فشریز، پبلک ہیلتھ ، ٹی ایم اے ، فوڈ سے متعلق عوامی مسائل کی نشاندہی کرکے اس کے حل اورتعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا ، ضلع ناظم نے متعلقہ اداروں سے مسائل فوری طور پر حل کرانے کی ہدایات جاری کی ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں