بٹ خیلہ ، ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام لیوی پوسٹ قلنگی میں کھلی کچہری 8 نومبر کو منعقد ہوگی ،اے ڈی سی محمد نعیم

جمعہ 3 نومبر 2017 18:15

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام لیوی پوسٹ قلنگی میں کھلی کچہری 8 نومبر کو صبح 11 بجے منعقد ہوگی جس میں ڈپٹی کمشنر سلمان لودھی ، ضلع ناظم سید احمد علی باچاسمیت مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان شرکت کرکے فور حل طلب عوامی مسائل بروقت حل کریں گے جبکہ بڑے مسائل کی نشاندہی کرکے متعلقہ حکام سے پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

بروز جمعہ ان خیالات کا اظہاتے اے ڈی سی محمد نعیم نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر ضلع ملاکنڈ میں عوامی مسائل کے بروقت حل کے لئے کھلی کچہریوں کو ترتیب دیا گیا ہے جو کہ ضلع کے دونوں تحصیلوںمیں منعقد ہوگی جس میں ڈپٹی کمشنر سمیت تمام اداروں کے سربراہان بروقت شرکت کریں گے انہوںنے کہا کہ کھلی کچہری میں عوام بھرپور شرکت کرکے کھل کر مسائل کی نشاندہی کریں ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں