متاثرین سوات موٹروے نے ایک ہفتہ میں معاوضوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پرموٹر وے پرقائم احتجاجی کیمپ ختم کردیا

جمعرات 9 نومبر 2017 19:44

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) متاثرین سوات موٹروے نے ایک ہفتہ میں معاوضوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پرموٹر وے پرقائم احتجاجی کیمپ عارضی طور پر ختم کردیا اس سلسلے میں علاقہ کی جرگہ عبدالحسین خان ، منظر خان ،عمرزمان خا ن ایڈوکیٹ ، سردارلملک خان ایڈوکیٹ ، حق نواز خان ،کامل سید،افتخار ، تحصیل کونسلر جمال خان اور دیگر نے ضلع نائب ناظم کرنل (ر) ابرار حسین یوسف زئی سے ان کے آفس میں ملاقات کی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان اور دیگر انتظامی آفیسران کی موجودگی میں ایک ہفتے کی مہلت پر اتفاق کیا گیا ضلع ناظم مالاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ کو ضامن لیا گیامتاثرین کا کہنا ہے کہ اگر ایک ہفتہ میں معاوضوں کی ادائیگی شروع نہ کی گئی تو اس کے بعد مین جی ٹی روڈ پل چوکی زیر منصوبہ(انٹرچینج) کے مقا م پر احتجاجی کیمپ لگائیں گے متاثرین نے سروے میں بے ضابطگی اور اراضی کی ردوبدل اورممکنہ منتقلی کے خدشات کا اظہار بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں