صوبائی نائب صدور مسلم لیگ ن حاجی احمد زادہ خان ،حاجی ایوب خان ، نائب صدر ملاکنڈ ڈویژن یوتھ ونگ ، یوتھ نائب صدر بٹ خیلہ سلیمان خان نے مشترکہ طور پر پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدوں سے مستعفی ہونیکا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم نے پارٹی کو مشرف کے بھائی آمیر مقام کے ہاتھ میں دے کر پارٹی کو تباہ کرنیکا سلسلہ شروع کیا ہے، عہدیداروں کی مشترکہ پریس کانفرنس

جمعہ 10 نومبر 2017 20:41

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدور حاجی احمد زادہ خان ، صوبائی نائب صدر حاجی ایوب خان ، ملاکنڈ ڈویژن یوتھ ونگ کے نائب صدر ایوب خان اف تھانہ اور تحصیل بٹ خیلہ کے یوتھ نائب صدر سلیمان خان نے مشترکہ طور پر پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا صوبہ بھر میں موجود دیگر ساتھی بھی بہت جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ان خیالات کا اظہار حاجی احمد زادہ خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے مستعفی ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کو مشرف کے بھائی آمیر مقام کے ہاتھ میں دے کر انہوںنے پارٹی کو تباہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ، جن کے خلاف مرکزی قیادت کو بار بار شکایات کئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوںنے کہا کہ وہ چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ مزید پارٹی میں نہیں رہ سکتے اس وجہ سے مستعفی ہوکر ساتھیوں کی مشاورت سے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، انہوںنے کہا کہ پورے صوبہ میں ان کے ساتھی باہمی رابطے سے آئندہ ایک ہفتہ کے دوران تمام ضلعوں سے اعلیٰ عہدیدار مستعفی ہونے کے اعلانات کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں