ملاکنڈ میں چار روزہ پولیو مہم کا آغاز ،ڈپٹی کمشنر نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچے کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا

پیر 20 نومبر 2017 17:42

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) ملاکنڈ میں چار روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سلیمان خان لودھی نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں بچے کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا ، ڈی سی چترال ارشاد سدھر ،اے ڈی سی نعیم ، اے سی خرم پرویز، ڈی ایچ او ڈاکٹر وکیل ، ای پی ائی کوارڈنیٹر ڈاکٹر مراد، پی ای او ڈاکٹر مزمل ، ایل ایچ ڈبلیو کوارڈنیٹر ڈاکٹر صغیر اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر سراج بھی اس موقع پر موجودتھے ، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈنے ہیلتھ عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو قطرے پانے سے کوئی نقصان نہیںہوتا اس وجہ سے ’’ہر بچہ ہر بار ‘‘ پولیو مہم کا حصہ ہونا چاہیئے ، ڈاکٹر مراد نے میڈیا کو بتایا کہ مہم کے دوران ضلع ملاکنڈمیں 137107 بچوں کو قطرے پلائیںجائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 497 ٹیمیںتشکیل دیکر اس میں 432 موبائل، 17 ٹرانزٹ ، 44 فیکسڈاور 4 رومنگ ٹیمیں شامل ہے جو کہ 572 ایل ایچ ڈبلیو ز اور 23 ایل ایچ ایس پر مشتمل ہے جن کی سیکورٹی کے لئے 450 لیوی اہلکار ان کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں