ڈرگ انسپکٹر ملاکنڈ کی کیمسٹوں کیخلاف کارر وائی پر آل کیمسٹ ایسوسی ایشن مالاکنڈ کا احتجاج و شٹرڈائون ہڑتال

صوبائی مشیر شکیل خان کا کیمپ کا دورہ ،مظاہرین سے اظہار یکجہتی اپنی حکومت میں عوام کیساتھ ظلم برداشت نہیں کرینگے

جمعرات 23 نومبر 2017 22:48

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈرگ انسپکٹر ملاکنڈ کی کیمسٹوںکے خلاف کاروائی پر آل کیمسٹ ایسوسی ایشن مالاکنڈ کا احتجاج اور شٹرڈائون ہڑتال ، انتظامیہ سے مذاکرات اورمشیر وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی بھی کام نہ کرسکی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا مریضوں اور زخمیوں کو ادویات نہ ملنے کے سبب شدید مشکلات کا سامنا رہا تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے ھیڈکوارٹر بٹ خیلہ میں گذشتہ رات ڈرگ انسپکٹر آمیر زیب کی جانب سے نئے رولز کے تحت پانچ میڈیسن سٹور مکہ میڈیکوز، طوطہ کان میڈیکوز،کاشف میڈیکوز،محبوب علی میڈیکل سٹوراور فدا میڈیکل سٹور کو سیل جبکہ تین میڈیکل سٹور ارشد ،طلحہ اور حسین میڈیکوز کو جرمانہ کردیا گیاجس کے خلاف آج علی الصبح آل کیمسٹ ایسوسی ایشن مالاکنڈ نے احتجاجاً دکانوں کو تالے لگادئیے اور احتجاجی کیمپ قائم کردیا بعدازاں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں خیر الرحمن ، فضل جمیل ، سہیل خان ،فقیر محمد ،شہاب الدین اور بلال وغیرہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان کے دفتر میں ڈرگ انسپکٹر آمیر زیب کی موجودگی میں مذاکرات کئے جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمسٹ ایسوسی ایشن سے یکجہتی کااظہار کیا انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت میں عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی برداشت نہیں کریں گے حکومت جو فیصلہ کرتی ہے وہ عوام کے مفاد میں ہوتی ہے مگر بیوروکریسی اس کو دوسرے انداز میں پیش کرکے حکومت اور عوام کے مابین تنائو پیدا کرتی ہے ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے بات کی ہے کیمسٹوںکے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی دکانیں کھولیں تاہم شکیل خان کے رخصت ہونے کے بعد دوبارہ ہڑتال کا اعلان کردیا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر خیر الرحمن نے کہا کہ ڈرگ رولز1976ء میں جو ترمیم ہوا ہے اس پر صوبائی حکومت اور صوبائی کیمسٹ ایسوسی ایشن کے قائدین کی بات چیت چل رہی ہے اوریہ رولز لاگو نہیںہے مگر ڈرگ انسپکٹر نے غیر قانونی چھاپے مارکر دکانیں سیل کی ہے انہوں نے کہا کہ سیل دکانیںکھولنے اور کاروائی واپس نہ لینے تک ہڑتال جاری رہے گا اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر شاکر اللہ ،حاجی فضل جمیل، ملک دل نواز ، ضلع کونسلر امجد علی شاہ اور دیگر نے بھی کیمسٹوں سے یکجہتی کا اظہار کیادریں اثناء کیمسٹ دکانیں بند ہونے کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ اور خاص کر عوام کو شدید ترین مشکلات کا سامنا رہا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں