پی ٹی آئی حکومت کو آئندہ الیکشن میں اساتذہ کی قوت دکھائیں گے،آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:52

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن نے مطالبات کے حق میں ظفرپارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، پی ٹی آئی حکومت کو آئندہ الیکشن میں اساتذہ کی قوت دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اپٹا کے صوبائی صدر عزیز اللہ ، جنرل سیکرٹری بادشاہ محمود، دیر کے صدر علی رحمان ، سوات کے سکندر شاہ باچا، بونیر کے اکبر علی ،ملاکنڈ کے صدر امیر افضل اور دیگر نے ظفر پارک میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے اساتذہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر اساتذہ کو رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، سرکاری سکولوں کو پرائیوٹائز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

انہوںنے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت کا شروع کردہ سکول بیسڈ پالیسی ظلم ہے ختم کیا جائے ،سروس سٹرکچر سمیت سابقہ سروس کی بنیاد پر غیر مشروط ٹائم سکیل دے کر تعلیمی اداروںمیں این جی اوز کی مداخلت ختم کی جائے ، انہوںنے کلرکوں کے تنظیم ایپکا کی کارکردگی پر بھی شدید نکتہ چینی کرکے ائندہ ایپکا سے کسی قسم کے تعاون نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں