بٹ خیلہ میں گرلز ہائی سکول کے عمارت فراہمی کیلئے طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

سکول میں صرف پانچ کمرے ہیں جبکہ طالبات کی تعداد نو سو سے زیادہ ہے سینکڑوں طالبات برآمدوں اور صحن میں کھلے اسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں

جمعہ 11 مئی 2018 23:35

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) گرلز ہائی سکول غریب آباد بٹ خیلہ کے طالبات نے عمارت کی فراہمی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحییٰ آفریدی کی دورہ سوات سے آگاہ ہوتے ہی مین روڈ پر رکوانے کی کوشش پلاننگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نعیم خان نے ناکام بنادی ،طالبات کا اے ڈی سی اور دیگر انتظامی افسران سے ملاقات سے انکار سکول گیٹ کو بند کردیا گیا ، علاقہ مشران کی مداخلت پر طالبات نے گیٹ کھول دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرلز مڈل سکول غریب آباد میں ہائی سکول کی طالبات کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہائی سکول عمارت کو گرلز کالج کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے سکول طالبات کو شدید مشکلات کا سامناہے طالبات کے مطابق سکول میں صرف پانچ کمرے ہیں جبکہ اس میں داخل طالبات کی تعداد نو سو سے زیادہ ہے سینکڑوں طالبات برآمدوں اور صحن میں کھلے اسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہے کل جمعہ کے روز سکول طالبات پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ افریدی کی دورہ سوات سے آگاہ ہوتے ہی سڑکوں پر نکل آئیں ، ذرائع کے مطابق طالبات نے چیف جسٹس کو مین روڈ پر روک کر مشکلات سے آگاہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم خان نے آگاہ ہوکر موقع پر پہنچ کر علاقہ مشرانمیاں عزیز الحق ، انجام علی ، شفیق حسرت ، لیاقت سیماب، ملک ریاض سمیت سکول انتظامیہ سے مذاکرات کرکے انہیں یقین دلایا گیا کہ سکول میں سہولیات فراہم کرکے ہائی سکول عمارت انہیں واپس کرنے کی کوشش کی جائیگی ، جس پر علاقہ مشران اور طالبات نے ڈیڑھ مہینے کی مہلت دی۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں