مثبت صحافت سے ہی حکمرانوں کو درست راستہ دکھایا جاسکتا ہے،چلڈرن وارڈ میں پیش آنیوالے واقعہ کی صوبائی سطح پر انکوائری ہورہی،صوبائی مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ

منگل 15 مئی 2018 23:43

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مثبت صحافت کے ذریعے عوامی مسائل حل ہوکر کے حکمرانوں کو درست راستہ دکھایا جاسکتا ہے ، ملاکنڈ کے صحافیوں نے امن کی بحالی اور سماجی برائیوں کی نشاندہی میں ہمیشہ بہتر کردار ادا کیا ہے پی ٹی آئی حکومت صحافیوں سمیت سرکاری ملازمین اور عوام کے فلاح و بہبود پر ابتدا ء سے توجہ دے رہی ہیں ، ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے چلڈرن وارڈ میںگزشتہ روز پیش انے والے واقعہ کی صوبائی سطح پر انکوائری ہورہی ہے انکوائری میں جو بھی نتیجہ سامنے ایا اس کے مطابق قانونی کاروائی ہوگی ، ڈاکٹروںکو مریضوں کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے ، مگر عوام بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی سی آفس ملاکنڈمیںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ کے چیئرمین رب نواز ساغراور جنرل سیکرٹری گوہر علی گوہر کو محکمہ اطلاعات کی طرف سے دس لاکھ روپے کاچیک پیش کردیا ، ڈ پٹی کمشنر سلمان خان لودھی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ پانچ سال میں اداروں کو عوامی خدمات کے حقیقی مراکز بنانے کے لئے قانون سازی کی ہے جس کے دور رس اورمثبت اثرات عوام خود محسوس کریںگے ۔

انہوںنے کہا کہ صحت ، تعلیم اور پولیس نظام میں بہتری پر صوبائی حکومت نے سب سے زیادہ توجہ دیا ، انہوںنے کہا کہ صحافت کے اہمیت سے انکار نہیں ملاکنڈ کے صحافیوں نے ہردور میںمثبت صحافت کرکے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں