وزیر اعظم کے اعلان کردہ تنخواہوں کے پیکیج کو مسترد کرکے ملازمین کیلئے یکساں عید بونس دینے کا مطالبہ کرتے ہیں،گل زمین

ہفتہ 26 مئی 2018 23:09

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) ڈبلیو ڈی لیبر یونین سی اینڈ ڈبلیو خیبر پختونخوا کے صدر گل زمین نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے اعلان کردہ تنخواہوں کے پیکیج کو مسترد کرکے ملازمین کیلئے یکساں عید بونس دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ، دوونوںاعلانات سے ملازمین میں احساس محرومی پیدا ہوئی ہے۔ وہ پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین سی اینڈ ڈبلیو کی صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جو گزشتہ روز وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کیطرف سے اعلان کردہ ملازمین پیکیج کے سلسلے میںمنعقد ہوا ، کابینہ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم کو چاروں صوبوں کے تمام ملازمین کے لئے یکسان اعلان کرنا چاہیئے تھا ،مگر ایسا نہیں ہوا، دوسری طرف وزری اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی مخصوص اداروں کیلئے اعلان کرکے سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر اداروں کے غریب ملازمین کو احساس محرومی میں مبتلا کردئیے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کے لئے یکسان عید بونس دیا جائے ورنہ تمام سرکاری ملازمین اس کا انتقام ائندہ انتخابات میں ووٹ پرچی اور الیکشن کمپین کے ذریعے لیں گے ، اجلاس کے اخر میں دعا کی گئی ہے کہ اللہ غریب سرکاری ملازمین کو ’’سانپ ‘‘ بنادیں تاکہ انکا گذارہ مٹی پر ہوکر وہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کے منت و سماجت سے ازاد ہوسکیں۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں