سوئی گیس کنکشن و دیگر وسائل کی عدم فراہمی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی آلہ ڈھنڈ کااحتجاجی مظاہرہ ،مسئلے حل نہیں کئے گئے ۔ تو ظفرپارک بٹ خیلہ میں دھرنا دے روڈ بلاک کردیں گے ۔ مقررین کی دھمکی

اتوار 17 دسمبر 2006 13:37

بٹ خیلہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17دسمبر2006 ) سوئی گیس کنکشن اور دیگر وسائل کی عدم فراہمی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی آلہ ڈھنڈ کازبردست احتجاجی مظاہرہ مسئلے حل نہیں کئے گئے تو ظفرپارک بٹ خیلہ میں دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیں گے مقررین کی دھمکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی آلہ ڈھنڈ کے سرگرم رکن محمد نجیم خان کی قیادت میں عوام نے سوئی گیس کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا جو بعد میں جلسہ کی شکل اختیار کرگیا اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری و سابقہ ایم پی اے محمد شعیب خان ، تحصیل صدر احسان اللہ خان اور تحصیل جنرل سیکرٹری احمد اللہ خان کے علاوہ محمد نجیم خان نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی کے لئے ہم نے ایک سال تک انتظار کیامگر اس کے باوجود صوبائی اور مرکزی حکومت نے ابھی تک ہمارا مطالبہ منظور نہیں کیا جس کی وجہ سے ایک ہی علاقہ میں کہیں پر گیس موجود ہیں توکہیں پر گیس کی لائن تک نہیں بچھائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پائپ لائن ہمارے جائدادوں میں بچھائی گئی ہے اور ہم نے اپنے قیمتی زمینوں میں پائپ لگانے کے لئے جگہ دی ہیں مگر اس کے باوجود آلہ ڈھنڈکے عوام سوئی گیس سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ لنک روڈ پر لوڈ گاڑیوں کی آمدروفت کی وجہ سے روڈ تباہ ہوگئی ہے اور آلہ ڈھنڈ خوڑ سے جو بجری اور شینگل نکال کر گاڑیوں میں لے جارہی ہے اس کی آمدن کا کوئی پتہ نہیں لگتا انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے اسلام اور دین کے نا م پر ووٹ لئے اور کتا ب کو قران ثابت کرنے کی کوشش کی مگر نہ تو انہوں نے اسلام نافذ کی اور نہ ہی علاقائی ترقی کے لئے کوئی خاص کردار اداکیا انہوں نے کہا کہ وزیرستا ن ، وانا ، باجوڑ اور ملاکنڈ کے واقعات ملک کو تقسیم کرنے کی گہری سازش ہے جس پر حکمرانوں کو سوچنا چاہیے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر عید تک علاقہ کو سوئی گیس کنکشن فراہم نہ کی گئی تو اے این پی کے سرخ پوش سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کریں گے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں