بٹ خیلہ میں تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ،مطالبات کے حق میں نعرے بازی

جمعرات 5 جولائی 2018 20:05

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) بٹ خیلہ میں تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباریاداروں سمیت میڈیسن سٹور اور ہوٹل بھی بند رہے ، تاجروںنے ظفرپارک سے پرانہ بس سٹینڈ تک احتجاجی جلوس نکال کر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین بٹ خیلہ کے صدر حاجی شاکر اللہ اور دیگر نے کہا کہ فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام سے آرٹیکل 247 کے خاتمے سے ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت اور ٹیکس فری زون کی سہولت ختم ہوچکی ہے جس کے خلاف تاجر برادری گزشتہ ایک ماہ سے سراپا احتجاج ہے ، نگران حکومت کی طرف سے مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن بھر کے تاجر تنظیموں نے مطالبات کے منظوری کے لئے شٹراڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے انہوںنے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ایک پسماندہ علاقہ ہے گزشتہ دس سال میں یہاں دہشت گردی ، سیلاب، زلزلوں اور فوجی آپریشن کی وجہ سے عوام کی معاشی حالت تباہ ہوگئی ہے مگر حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے برعکس ٹیکس فری زون حیثیت ختم کرکے لوگوں کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے مگر ہم کسی قسم کی ٹیکس ادا کرنے کو تیار نہیں حکومت پہلے یہاں پنجاب اور سند ھ جیسے ترقیاتی منصوبوں کا اغاز کرکے بے روزگاری اور دیگر مشکلات کا خاتمہ کریں ،فاٹا اور پاٹا میں سالانہ سو بلین روپے کے اعلان کو عملی جامہ پہنائے بعد میں ٹیکس نافذ کرنے کی کوشش کریں ، انہوںنے کہا کہ ملاکنڈ کی سابقہ حیثیت بحالی تک ان کا احتجاج جاری رہیگا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں