بٹ خیلہ بھائی نے اپنی بہن سابقہ خاتون ایم اے کے خلاف نیب اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا

بہن کی کرپشن سے خاندان کی بے عزتی ہورہی ہے اس وجہ سے ان کے خلاف کرپشن کے ثبوتوںکو اکٹھا کرکے اداروںمیں پیش کریں گے، سابقہ خاتون ایم پی اے نگینہ خان کے بھائی محمدعیان خان کی پریس کانفرنس

جمعرات 5 جولائی 2018 20:05

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) بھائی نے اپنی بہن سابقہ خاتون ایم اے کے خلاف نیب اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ، بہن کی کرپشن سے خاندان کی بے عزتی ہورہی ہے اس وجہ سے ان کے خلاف کرپشن کے ثبوتوںکو اکٹھا کرکے اداروںمیں پیش کریںگے ان خیالات کا اظہات پاکستان تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میںشامل ہونے والی سابقہ خاتون ایم پی اے نگینہ خان کے بھائی محمدعیان خان آف تھانہ ضلع ملاکنڈ نے ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ ان کی بہن کو پی ٹی آئی نے مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب کرکے عزت دی مگر موصوفہ نے پارٹی کو بدنام کرنے کا سلسلہ شروع کرکے ترقیاتی منصوبوں میںمبینہ کرپشن کرکے سرکاری ملازمتوں سمیت سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بھی فروخت کردیا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی نے انہیںکرپشن پر پارٹی سے نکال لیا، اب وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی چوروں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے ، انہوںنے کہا کہ ان کی بہن نے جس شخص عبدلخالق آفریدی سے شادی کی ہے ان کاخاندان بھی اس رشتے پر راضی نہیں مگر ان کا بہنوئی اپنے غیر قانونی کاروبار کو تحفظ دینے کے لئے ان کی بہن کا سہارہ لیا ہے انہوںنے اخباری بیانات میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے 21 فروری کو انہوںنے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے بہن کی ٹکٹ کے فروخت کی نشاندہی کی تھی مگر پی ٹی آئی کی قیادت نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جس کی وجہ سے ان کی بہن کو ٹکٹ فروخت کرنے کا موقع ملا اور اب وہ پی ٹی آئی کے احسانات کو پاؤں تلے روند کر پی پی پی میں شامل ہوئی جس کا مقصد عوامی خدمت نہیں بلکہ عوام کو دھوکہ دینا اور لوٹ مار ہے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں