ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں الیکشن کے حوالے سے خصوصی اجلاس،ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر،دیگر انتظامی افسران کی شرکت

منگل 10 جولائی 2018 21:35

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روزینہ رحمان کی سربراہی میں الیکشن کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میںڈپٹی کمشنر شاہد محمود ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضیاء الرحمان اور دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کے روز سیکورٹی انتظا مات کا جائیزہ لے کر بیلیٹ پیپر لانے کے لئے سیکورٹی تشکیل دی گئی ، ذرائع کے مطابق ڈی آر او نے حساس نوعیت کے پولنگ اسٹیشنوں کا خود جائیزہ لینے اور بعد ازاں سیکورٹی پلان تشکیل دینے کا عندیہ دیا ، اجلاس میں ڈی آر او کی نگرانی میں الیکشن سیکورٹی کمیٹی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں