پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ انتخابات ،محمد یونس پینل بلا مقابلہ منتخب

بدھ 11 جولائی 2018 20:41

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء)پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے آئندہ چار سال 2018تا2020 کیلئے محمد یونس پینل کے تمام کابینہ کے ارکان بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جس کے مطابق صدر محمد یونس ،سینئر نائب صدر احسان اللہ ، جنرل سیکرٹری محمد نوا ز،نائب صدر اول محمد اسرار ،نائب صدر دوم شیر افضل خان ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نثار احمد ،جائنٹ سیکرٹری محمد اسحاق ،فنانس سیکرٹری جمیل ارشد ،پریس سیکرٹری نادر خان ،رابطہ سیکرٹری شاہ خسرو اور آفس سیکرٹری تجمل شاہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔

بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر محمد یونس اور جنرل سیکرٹری محمد نواز خان نے کہا کہ پیرامیڈیکس برادری نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انشاء ا للہ ہم انکے توقعات پر پورا اتر کر ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ہمارا جینا مرنا پیرامیڈیکس برادری کیلئے ہے اورہم برادری میں ہر قسم کے گروپ بندی اور بے اتفاقی کے سخت خلاف ہے انہوں نے صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سید روئیدار شاہ اور انکے تمام ٹیم کے ھاتھ مضبوط کرے انہوں نے پیرامیڈیکس بھائیوں پر زور دیا کہ دکھی انسانیت کے خدمت میں پیش پیش ہو اور موجودہ غیر معمولی حالات میں ایمرجنسی اور معمول کے ڈیوٹیوں کے لیے ہمہ وقت کمربستہ ہو۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں