ڈسٹرکٹ بار روم بٹ خیلہ کا بیرسٹر ہارون بلور پر ہونیوالے خودکش حملے کی جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ

بدھ 11 جولائی 2018 20:41

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ بار روم بٹ خیلہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور پر ہونیوالے خودکش حملے کی جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الیکشن کے تمام امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی قرارداد بھی منظور کرائی جبکہ ہڑتال کرکے عدالتی کاروائیوں سے مکمل بائیکاٹ کئے رکھا ،اس سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس بار کے صدر شاہ روم خان ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہواجس میں جنرل سیکرٹری ضیا ء الحق اور دیگر وکلاء نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس میں ہارون بلور سمیت دیگر افراد کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں