سیشن جج ملاکنڈ نے منشیات کو دو الگ الگ مقدمات میں تین ملزمان کو عمر قید ، مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک ملزم کو اشتہاری قرار دیا

منگل 17 جولائی 2018 19:05

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج ملاکنڈ نے منشیات کو دو الگ الگ مقدمات میں تین ملزمان کو عمر قید ، مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک ملزم کو اشتہاری قرار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملاکنڈ عادل مجید خان نے منشیات کے مقدمہ میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم امجد علی ساکن بٹ خیلہ کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے سزا کا فیصلہ سنا دیا، رپورٹ کے مطابق ملاکنڈ لیوی اہلکاروں نے ملزم کے قبضے سے 27 کلوگرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ کیا تھا، عدالت نے اس سے چند دن قبل بھی منشیات کے ایک اور کیس میں ملزمان محمد مراد اور ذیشان کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا یا جبکہ مقدمہ کے نامزد ملزم کے محمد صدیق کو گرفتار نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں