محمودخان کووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب کرناخوش آئند ہے،حاجی احمدزادہ خان

جمعہ 10 اگست 2018 13:15

بٹ خیلہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ صوبائی رہنماء حاجی احمدزادہ خان نے محمودخان کوصوبے کاوزیراعلیٰ نامزدکرنے پرپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے وہئے اسے پورے خیبرپختونخوا اورخصوصاًملاکنڈ ڈویژن کیلئے انتہائی خوش آئندقراردیاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ بٹ خیلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوںنے محمودخان کودلی مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ صوبے کی 71سالہ سیاسی تاریخ میں پہلی دفعہ ملاکنڈ ڈویژن سے وزیراعلیٰ کے انتخاب کااعزازبھی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے حاصل کرکے ایک منفردمثال قائم کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے سب سے بڑے اورپسماندہ علاقے ملاکنڈ سے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے دہشت گردی وقدرتی آفات سے متاثرہ ڈویژن اوریہاں کے عوام کی محرومیاں ختم ہونگی۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں