بٹ خیل،ضلع کونسل ملاکنڈ کا اجلاس

اراکین کا منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت سکولوں وہسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان اساتذہ ڈاکٹرز اورمیڈیسن سمیت بائولے کتوں کے کاٹنے کی ویکسین کی کمی پر سخت تشویش کا اظہار

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:26

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) ضلع کونسل ملاکنڈ کے اجلاس میں اراکین نے منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت سکولوں وہسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان اساتذہ ڈاکٹرز اورمیڈیسن سمیت بائولے کتوں کے کاٹنے کی ویکسین کی کمی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ سوات ایکسپریس وے پر پل چوکی کے مقام بننے والے انٹر چینج کو ملک احمد بابا یا شیر افضل خان کے نام سے منسوب اور مہمند ڈیم کا نام تبدیل کرکے اتمان خیل ڈیم رکھنے کا مطالبہ کیا ہے اراکین نے ڈپٹی کمشنر اقبال حسین کی اجلاس شرکت اور گہری دلچسپی پر ان کا شکر یہ ادا کیا ہے کونسل کا اجلاس کنونیئر کرنل(ر) ابرار حسین یوسفزئی کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع ناظم احمد علی شاہ مختلف محکموں کے ضلعی سربراہوں اور مردوخواتین ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی اجلاس میںاصغر ایوب نے خار روڈ سے کیٹ آئیز ہٹانے کی مذمت کی اور آئے روز حادثات کی روک تھام کیلئے سپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ کیا حاجی فدا محمد نے ڈسٹر کٹ کونسل کی بجائے ڈیڈک کوضلع کا سب سے بڑا فورم قرار دینے پر افسوس کا اظہار کیاجبکہ سول ہسپتال تھانہ کو قبضہ مافیا سے آزادکرانے اور ہسپتال کے اندرشادی میں ڈھول باجے بجانے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا فضل ربی ور سبحانی گل نے کوٹ آر ایچ سی اور سیکنڈری سکول کو سٹاف دینے اور جنگ پٹے سکول میں پی ٹی سی فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ کیاتحسین اللہ نے گندم بیج کی تقسیم میںضلع ناظم پر جانبداری کا الزام لگایاحاجی اکرم خان اور مہابت خان نے سوئی گیس کی قلت کے خاتمے کیلئے سی این جی ا سٹیشنز کی سردیوں کے دوران بند رکھنے ان کے کمپریسرکی بندش خار سکول سے بجلی کی تاروں سمیت قبرستان کے قریب سے غیر اخلاقی بل بورڈ ہٹانے کا مطالبہ کیاکونسل کے اجلاس میں اسماعیل نے ضلعی کونسلر کی لازمی این او سی کے باوجودادائیگی کی مذمت کی میاں گل نذیر با چہ نے گنڈیروشریف پلئی کے جی جی پی ایس میں ٹیچر کی کمی دور کر نے جبکہ حاجی طیب اور عمر حیات نے سبزی منڈی درگئی کی با ہر منتقلی در گئی ہسپتال سے قبضہ مافیا اور سٹورکے خاتمے سمیت آئندہ کونسل اجلاس میں ڈرگ و ایچ سی سی انسپکٹرزکی شرکت یقینی بنانے پر زور دیامو لانا راشد نورانی اور جہان باداشاد نے طو طہ کان میں کمشنر ملاکنڈ کی حالیہ کھلی کچہری کی کسی مثبت پیش رفت بی ایچ یو میں میڈیسن کی فراہمی کا مطالبہ کیا عتیق خان نے پروٹیکٹر آفس کی بٹ خیلہ سے سوات ممکنہ منتقلی کی مذمت کی اور اس کی روک تھام کا مطالبہ کیارازق جان ایڈوکیٹ اور اعجاز محمد نے سوات ایکسپریس وے پر پل چوکی کے انٹر چینج کو ملک احمد با با یا شر افضل خان کے نام جبکہ مہمند ڈیم جس میں اتمان خیل علاقے کا نوے فیصد حصہ شامل ہے کا نام تبدیل کر کے اتمان خیل ڈیم رکھنے کا مطالبہ کیا ضلع ناظم سمیت پوری کونسل نے اس کی مکمل تائید و حمایت کی۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں