ّکسی بھی محکمے کیلئے ورکرز کی محنت کے بغیر اہداف کا حصول ممکن نہیں،ڈاکٹر شیر محمد خان

اتوار جون 20:11

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2019ء) ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ خیبر پختونخواڈا کٹر شیر محمد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی محکمے اور ادارہ کیلئے اپنے ورکرز کی محنت کے بغیر اپنے اہداف و مقاصد کا حصول ممکن نہیں لائیو سٹاک کا شعبہ آج صوبے کی ترقی و خو شحالی میں جو نمایا ں کردار ادا کر رہا ہے یہ سٹاف کی شبا نہ روز محنت اور خدمت کی مرہون منت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز فشنگ ہٹ چکدرہ میںوٹرنری سپروائزرفریدون خان اور پیرا وٹرنری ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے سابق ضلعی صدر محمد ظاہر شاہ کی ریٹا رئرمنٹ کے موقع پر منعقد ہ پر وقار الوداعی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ڈویژنل ڈائریکٹر ملاکنڈ ڈاکٹر امتیاز ڈسٹر کٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرمنظورایسوسی ایشن کے قائمقام صوبائی صدر نور محمد سابق صوبائی صدور سعد اللہ خان سلطان الدین ضلعی صدر علی احمد مسلم خان اور زور زمین خان کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر گل زمین نے بھی خطاب کیا جبکہ محمد گل نے موقع کی مناسبت سے اپنی نظمیں پیش کیں ڈی جی ڈاکٹر شیر محمد خان نے اس موقع پرسبکدوش وی ایس محمد ظاہر شاہ اور فریدون خان کو تحائف اور یادگاری شیلڈز پیش کیںاورمحکمے کیلئے ان کی خدمات کوسرا ہا

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments