ة سرکاری محکموں میں بغیر میرٹ بھر تیوں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

اتوار جون 20:11

Nبٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2019ء) پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختو نخوانے مختلف سرکاری محکموں میں بغیر میرٹ سیاسی بنیادوں پر کی گئیں وسیع پیمانے پر بھر تیوں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ممتاز قانون دان اسد اقبال اخونزادہ رواں ہفتے صوبائی حکومت کے خلاف یہ اہم پٹیشن دائر کریں گے یو نین کے صوبائی صدر مزدور رہنماگل زمین نے اس بارے میڈیا کو بتایا کہ تحریک انصاف کے سابق پانچ سالہ اور جاری دور میں صوبے کے مختلف سرکاری محکموں میں مختلف کیڈر اور گریڈ کی ہزاروں خالی پوسٹوں پربھر تیاں کی ہیں جن میں تمام قوائد میرٹ اور فوت وریٹارئرڈ ملازمین کے بچوں کے مختص کوٹے کو بری طر ح پامال کیا گیا ہے اور اس بہتی کنگا میں سابق و موجود وزراء اراکین پارلیمنٹ اور حکومتی پارٹی کے رہنمائوںنے ہاتھ دھوئے ہیںانھوں نے کہاکہ عوام اور غریب ملازمین کو ان کے جائز حق کے حصول کے جاری اس مشن میں ہمیں ایر یگیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن سمیت دیگر برادرتنظیموں کا مکمل تعاون و اعتماد حا صل ہے اور ہمیں عدالت سے پوری امید ہے وہ ہمیں انصاف دلائی گی۔

بٹ خیلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments