تحصیل کونسل بٹ خیلہ نی21کروڑ34لاکھ44ہزار روپے کا سالانہ خسارہ کا بجٹ برائے 2019-20ء متفقہ منظورکر لیا

جمعرات 4 جولائی 2019 22:01

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2019ء) تحصیل کونسل بٹ خیلہ نی21کروڑ34لاکھ44ہزار روپے کا سالانہ خسارہ کا بجٹ برائے 2019-20ء متفقہ منظورکر لیا بجٹ میں آمدن کا کل تخمینہ14کروڑ80لاکھ روپے لگا یا گیا ہے جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئی10کروڑ77لاکھ اور غیرترقیاتی اخراجات کیلئی10کروڑ56لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیںبجٹ میں 6کروڑ 54لاکھ روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے کنو نیئر پیر صفدر شاہ کی صدارت میں ہو نے والے اجلاس میں ٹی ایم او فضل سبحان ٹی او یف مسعود الر حمن ٹی او آئی انجینئر اشتیاق خان ٹی او آر کامران کے علاوہ کونسل کے مر و خوا تین ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی تحصیل ناظم فضل واحد لا لا جی نے اس موقع پر پر سال2019-10ء کا سا لانہ جب کہ2018-19ء کا ضمنی بجٹ کو نسل میں پیش کیااپنی بجٹ تقریر میں انھوں نے کہا کہ کونسل اپنے محدود وسائل کے اندر شہریوں کو میونسپل سروسزجس میں صفائی کوڑاکرکٹ آب رسانی فائر فائٹنگ سٹریٹ لائٹس وغیرہ شامل ہے فراہم کر رہی ہے جبکہ ٹی ایم اے سٹاف کی تنخواہوںیو ٹیلٹی بلزاور دیگر اخراجات صو بے سے ملنے والی گرانٹ اے ڈی پی اور پی ایف سی سے کر نا پڑ تے ہیںاجلاس میں سبحان علی خان الیاس خان مولانا عبدالکریم مولانا محمد نعیم نے بھی اظہار خیا ل کیا جبکہ خان بہادرکی تجویز پر کونسل نے دونوں بجٹ کی متفقہ مںمنظوری دی ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں