بٹ خیلہ:پرائیویٹ سکولزریگو لیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا کے منتخب چاروں ممبران اتھارٹی کے ایم ڈی سردار اسد ہارون کے غیر قانونی من پسند اقدامات اور فیصلوں کے خلاف احتجاجا مستعفی

جمعہ 5 جولائی 2019 21:51

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2019ء) پرائیویٹ سکولزریگو لیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا کے منتخب چاروں ممبران امجد علی شاہ انس تکریم فضل اللہ اور شوکت محمود اتھارٹی کے ایم ڈی سردار اسد ہارون کے غیر قانونی من پسند اقدامات اور فیصلوں کے خلاف احتجاجا مستعفی ہو گئے اکسفورڈ اکیڈمی بٹ خیلہ میں پر ہجوم مشترکہ پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے امجد علی شاہ فضل اللہ شوکت محمود اور انس تکریم نے کہا کہ اگر ایم ڈی نے اپنی ہٹ دھرمی اور شاہانہ روش نہ بدلی تو دوسرے مر حلے میں صوبے اٹھارہ ہزار نجی سکولز بند کرکے طلبا اور والدین کے ہمراہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے پی ایس آر اے کے منتخب ممبران نے کہا کہ ایم ڈی نے پوری اتھارٹی کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے اتھارٹی کے ایکٹ ریگولیشن اور ترامیمی قوانین کے بر خلاف اپنی مر ضی کے شا ہا نہ سرکلز اور نو ٹیفکیشن نے ذریعے عر صہ دراز سے صوبے کے نجی سیکٹر کو دیوار سے لگا نے میں مصروف ہے معمولی وجوہ پر سکولز پر چھاپہ مار کاروائی کرکے انھیں غیر قانو نی طور سیل کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ نجی اداروں کو ریگولیٹ کرنے کی بجائے اسے کنٹرول کرنے کی ان سازشوں کاہم نے ہر محاذ میڈیا عدالت بات چیت مشاورت اور فرہاد سے مقابلہ کیاتاہم فرد واحد اپنی خواہشات کے مطابق اتھارٹی کو چلانے سے باز نہیں آرہا جس کو اصل مقصد صوبے کے پر امن تعلیمی ماحول کو تباہ و بر باد کر نا ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دے سکتے انھوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت کے ذمے سینکڑوں سکولوںکے اقراء واوچرز سکیم کے لاکھوں روپے واجبات الادا ہیں جبکہ دوسری ان خود سا ختہ اقداماسے مسائل میں مذید اضا فہ ہورہا ہے انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ تعلیم جیسے اہم شعبے کی بہتری کیلئے قائم اتھارٹی کو ان اداروں کیلئے زہر قاتل بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے نجی سکولز مالکان سمیت لاکھوںطلبا و طالبات اور والدین اور ان اداروں کے ہزاروں اساتذہ وملازمین سخت بے چینی کا شکار ہیںاسلئے ہم اتھارٹی میں نجی شعبے کے چاروں منتخب نمائندوں اس انتہائی اقدام پر مجبور ہو کرمستعفی ہو رہے ہیںاور آئندہ کے لائحہ عمل کا مکمل اختیار پرائیو یٹ سکولز نیٹ ورک کے صوبائی صدر اپنے قائد سلیم خان کودیتے ہیں

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں