بٹ خیلہ:تحصیل کونسل نے تھانہ بائزئی تحصیل کی10کروڑ7 لا کھ64ہزار روپے سالانہ بجٹ 2019-20ء کی متفقہ منظوری دے دی

پیر جولائی 22:21

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) تحصیل کونسل نے تھانہ بائزئی تحصیل کی10کروڑ7 لا کھ64ہزار روپے سالانہ بجٹ 2019-20ء کی متفقہ منظوری دے دی توڑ موڑ ریسٹ میں کنونیئر تحصیل کونسل پیر صفدر شاہ کی صدارت میں ہو نے والے اجلاس میںٹی ایم او شکیل حیات کے علاوہ تحصیل کونسل بٹ خیلہ اور تھانہ بائز ئی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی تحصیل ناظم فضل واحد نے اس موقع پر تحصیل تھانہ بائزئی کا بجٹ برائے سال 2019-20پیش کیا جس میں آمدن کا تخمینہ5 کروڑ90لاکھ 88ہزار روپے جبکہ خراجات کا کل تخمینہ10کروڑ 7لاکھ64ہزار روپے لگایا ہے جبکہ بجٹ خسارہ1کروڑ20لاکھ54ہزار روپے ظاہر کیا گیا ہے ترقیاتی اخراجات7کروڑ20لاکھ99ہزار جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ2کروڑ86لاکھ65ہزار روپے لگایا گیا ہے تحصیل کونسل نے سالانہ بجٹ سمیت مالی سال2018-19ء کیلئی2 کروڑ88لاکھ97ہزار روپے کے ضمنی بجٹ کی بھی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments