انجمن تاجران ملاکنڈ ڈویژن نے 13جولائی کو ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹرڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

ہفتے کے روز ملک بھر کی طر ح ملاکنڈ ڈویژن کے آٹھوں اضلاع کے تمام بازار تجارتی مراکز اور مارکیٹیںبند رہے گی

بدھ 10 جولائی 2019 22:53

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء) انجمن تاجران ملاکنڈ ڈویژن نے 13جولائی کو ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹرڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز ملک بھر کی طر ح ملاکنڈ ڈویژن کے آٹھوں اضلاع کے تمام بازار تجارتی مراکز اور مارکیٹیںبند رہے گی جبکہ تاجر احتجاجی جلسے اور ریلیوں کا اہتمام کریں گے یہ فیصلہ انجمن تاجران کے ڈویژنل صدر حاجی شاکر اللہ کی صدارت میں بٹ خیلہ میں منعقد ہ ڈویژن بھر کے تاجر رہنمائوں کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیااجلاس سے پرتیمرگرہ بازار کے صدر حاجی انوارالدین تالاش کے صدر حاجی شیر محمدسواڑی بونیر کے صدربشیر احمدپیر با با بازار کے صدر سید واحدمٹہ کے صدر زبیر جوڑ کے صدرولی دادخال کے صدراخونزادہ تلاوت خاگرام کے صدر لائق زادہ درگئی بازار کے صدر محمد یو سف سخاکوٹ کے صدر حمید خان تھانہ بازار کے صدر فضل قادر اپر سوات کے چیف آرگنائزر قاسم خان کا کا بریکوٹ کے صدر معراج الدین تنہا اور بٹ خیلہ بازار کے جنرل سیکر ٹری ملک دلنواز نے بھی خطاب کیا حاجی شاکر اللہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس سے بچانے کیلئے تاجر وں نہ صرف اہم کردار ادا کیا بلکہ قربانیاں بھی دی اور اب فاٹا انضمام اورارٹیکل247کے خاتمے کے موقع پر ٹیکسوں سے پانچ سالہ چھوٹ بھی ہمارے اتحاد کامظہر ہے انھوں نے ڈویژن کی انتظامیہ اور پنجاب سے آئے ہوئے انتظامی افسران اور ٹی ایم ایز کو خبردار کیا کہ وہ یہاں کی تاجر برادری کو بے جا تنگ نہ کریں قدرتی آفات سیلاب زلزلے دہشت گردی کے مارے اور اب سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں روزگارؤچھوڑ کر آئے متا ثر عوام کی بھاری جرمانوں چھاپوںوغیرہ سے ان کی مشکلات میں اضا فہ نہ کریںانھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پانچ سالہ آئینی وقانونی ٹیکس چھوٹ کے باوجودہر چیز حتیٰ کہ ریت بجری پتھر سمیت نئی تعمیرات نقشوں وغیرہ پر ٹیکس لگایا جارہا ہے انھوں نے کہاکہ غربت پسماندگی اور بے روزگاری کے مارے تاجر اور شہری ٹی ایم ایز سمیت کسی بھی سرکاری محکمے کو ٹیکس دینے کیلئے ہر گز تیار نہیںانھوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ کے سپوت ہونے کے ناطے وہ اپنا فر ض اور حق ادا کریںاور یہاں کے تاجر رہنمائوں کو ملاقات کا موقع دیںانھوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ مختلف محکموں کی جانب سے یہاں سے ٹیکس حصول کی کوششوںکا تدارک کریں جبکہ پانچ سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ پر عمل درآمد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریںحاجی شاکر اللہ نے 13جولائی کو ٹیکسوں کے خلاف ملک بھر میں تاجر برادری کی کال کی حمایت اور ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں