لیویز اہلکاروں کو ڈسپلن، یونیفارم اور بہترین اخلاق کا پابند بنائیں، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ

پیر 22 جولائی 2019 21:56

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) بٹ خیلہ میں دوبارہ تعینات ہونے والے اسٹنٹ کمشنر سہیل احمد خان نے ملاکنڈ لیویز فورس کے پوسٹ کمانڈرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ لیویز اہلکاروں کو ڈسپلن یونیفارم اور بہترین اخلاق کا پابند بنائیں جبکہ تھانوںکی کارکردگی پر خاص توجہ دیںمنشیات سمیت کسی بھی معاشرتی برائی پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گاپرامن اور جرائم سے پاک سوسائٹی کا قیام اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی سرکل آفیسر لیویز صوبیدار امیر زمان کے علاوہ پوسٹ کمانڈر پل چوکی صوبیدار دوست محمد پوسٹ کمانڈر تھانہ ٹائون صوبیدار غفور خان پوسٹ کمانڈر بٹ خیلہ سٹی صوبیدارعمر واحد کے علاوہ بٹ خیلہ و تھانہ بائزئی تحصیلوں کے تمام پوسٹ کمانڈروں نے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ امن وامان کے قیام اورجرائم کے خاتمے کیلئے موثر اور بھر پور اقدامات کیلئے باہمی مشاور ت اور تجاویز کے بعد اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں