بٹ خیلہ:ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملاکنڈنے بجٹ میں ایم آر آئی کیلئی5کروڑ روپے مختص

جمعرات 25 جولائی 2019 22:35

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملاکنڈنے بجٹ میں ایم آر آئی کیلئی5کروڑ روپے مختص کر دیئے جبکہ ڈائیلاسز مشینوں کیلئی1کروڑ30لاکھ روپے پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں گردوں کے مریضوں کے علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ میں چار مشینوںجبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی میں دو مشینوںپر مشتمل ڈائیلاسز سنٹرزعنقریب کام شروع کردے گے ضلع ناظم سید احمد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ضلعی حکومت نے اپنے چاروں بجٹ میں تعلیم و صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دی کیونکہ صحت وتعلیم لازم و ملزوم ہے صحت مند وتوانا نئی نسل کیلئے ہی تعلیم کا حصول ممکن ہے جبکہ تندرست شہری ہی اپنے بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرسکتے ہیںانھوں نے کہاکہ گذشتہ بجٹ میں ڈائیلاسز سنٹرز کیلئے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی تھی جبکہ متعلقہ سٹاف کی ٹریننگ اور مشینری کی فراہمی جاری ہے جس سے ملاکنڈ کے ہزاروں مریضوں کو گھر کی دہلیز پر ڈائیلاسز کی سہولت ملے گی انھوں نے کہا کہ رواں بجٹ میں ایم آر آئی مشین کیلئے بھی پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں