بٹ خیلہ، صوبائی سینئر نائب صدرپرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک امجد علی شاہ کا وزیر اعلیٰ سے ایم ڈی سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ہٹانے پر اظہار تشکر

ہفتہ 27 جولائی 2019 22:37

ّبٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2019ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی سینئر نائب صدر اور ممبر پی ایس آر اے امجد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ محمود خان کا شکر یہ ادا کیا ہے جنھوں نجی سکولز مالکان کے مطالبے پر ایم ڈی سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو ہٹا دیا ہے اور صوبے کے سیل شدہ سکولز کھولنے سمیت جرمانوںکے خاتمے کا فیصلہ کیا پین ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکر ٹری محمد زمان کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے امجد علی شاہ نے کہا کہ31جولائی کو پین کی ایلمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن حکام سے باضا بطہ میٹنگ طے ہے جس میں واوچرز سکیم کے بقایا جات کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا انھوں نے کہا کہ ایم ڈی پی ایس آر اے کے خلاف قانون اقدامات سے پید اصورت حال اور نجی سکولز مالکان کی احتجاج کا بروقت نوٹس لے کر وزیر اعلیٰ نے دانش مندی کا مظاہر کیا بلکہ وزراء کی کمیٹی تشکیل دے کردوررس قدم اٹھایا انھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پین کے مطالبات کی منظوری سے صوبے کا پرامن تعلیمی ماحول محفوظ ہو گیا ہے بلکہ پرائیویٹ سیکٹر اور متعلقہ حلقوں کی بے چینی و تشویش بھی ختم ہو گئی ہیانھوں نے کہاکہ نجی سیکٹر تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اسلئے حکومت اور سرکاری اداروں کوانھیں سہولتیں اور مراعات دینی چاہئے انھوں نے ایم ڈی کے خلاف تحریک میں مثالی اتحادکا مظاہرہ اور بھرپور جد وجہد کرنے پر پین ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدورکابینہ سکولز مالکان پرنسپل ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور آئندہ بھی اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے بھی اسی کردار کی توقع کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں