کشمیر قراردادوں ، پارلیمنٹ کے اجلاسوں سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا ، مشتاق احمد خان

حکومت فوری جہاد کا اعلان کرے موجودہ کشمیر پالیسی مایوس کن ہے اس بارے اوآئی سی کا اجلاس نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے قوم حکومت سے کشمیر کی آزادی کے واضح روڈ میپ کا مطالبہ کررہی ہے، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

ہفتہ 24 اگست 2019 20:55

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اورپارلیمنٹ کے اجلاسوںسے نہیں بلکہ جہاد کے ذریعے ہی آزاد ہو گا اسلئے حکومت فوری جہاد کا اعلان کرے موجودہ کشمیر پالیسی مایوس کن ہے اس بارے اوآئی سی کا اجلاس نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے قوم حکومت سے کشمیر کی آزادی کے واضح روڈ میپ کا مطالبہ کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز بٹ خیلہ میں جے آئی یوتھ ملاکنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیاکنونشن سے جے آئی یوتھ کے مرکزی صدر اشتیاق احمد گوندل صوبائی صدر صدیق الر حمن پراچہ نائب صدر عاشق حسین ضلعی صدر رحمن گل کے علاوہ جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری سید بختیارمعانی ضلعی امیر خورشید ربانی اور مولانا جمال الدین نے بھی خطاب کیاصوبائی امیر نے اس موقع پرجے آئی یو تھ کے ضلعی تحصیل اور یوسیز عہدیداروں سے حلف لیامشتاق احمد خان نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ تبدیلی سرکارنے اپنے پہلا سال ملک وقوم ناکامیوں ومایوسیوں کے سوا کچھ نہیںدیاتاریخ کی بلندی مہنگائی نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے جبکہ معیشت کی زبوں حا لی بھی اپنے عروج پر ہے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کے موقع پر شر مناک ہارس ٹریڈنگ کی گئی ایک سال میں قوم سے دس بار خطاب اور چارسو ٹوئٹ کا ریکارڈ قائم کیا گیا جبکہ ختم نبوت کے قانون کو چھڑا جارہا ہے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل ہی قوم کی آخری امید ہے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی اور محفوظ مستقبل کے ضامن اور اسلامی انقلاب کا ہراول دستہ ہے نئی نسل کی نظریاتی تعلیم وتربیت ایک بڑا چیلنج ہے انھیں منشیات اور سماجی برائیوں سے بچا نا ہم سب کی مذہبی وقومی ذمہ داری ہے انھوں نے کہاکہ نوجوانوں کو سماجی و فلاحی کاموں کیلئے اپنے آپ کو سوشل میڈیا ایکسپرٹ بنا نا ہو گا کیونکہ یہی گلو بل ویلج کا تقاضا ہے سائبر فائٹر بن کر ظلم و جبر بے انصافی ماحولیاتی آلودگی برائیوں اور فحاشی و عریانی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں