شمالی وزیرستان میں شہید دو اہلکار نائیک رحمانی گل اور سپاہی ذیشان پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں آلہ ڈھنڈ میں سپرد خاک

نماز جنازہ میںکمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فورس بر یگیڈیئر تو فیق خان ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اقبال حسین کے علاوہ اعلیٰ سول و فوجی حکام اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

بدھ 25 ستمبر 2019 22:50

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2019ء) شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے فرنیٹر کور کے دو اہلکاروں نائیک رحمانی گل اور سپاہی ذیشان کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں آلہ ڈھنڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میںکمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فورس بر یگیڈیئر تو فیق خان ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اقبال حسین کے علاوہ اعلیٰ سول و فوجی حکام اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایف سی کے دونوں اہلکارگذشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے اسی واقعہ میں چار سویلین افراد بھی شہید ہوئے جوکہ تیل وگیس تلاش کرنے والی نجی کمپنی ماڑی پٹرولیم میں ڈرائیور تھے شہید ایف سی اہلکار علاقے میں سروے کرنے والی نجی کمپنی کی سیکورٹی پر مامور تھے اس کے علاوہ چار اہلکاروں زخمی بھی ہوئے ہیں شہید نائیک رحمانی گل ریدی گل سکنہ امیر خانخیل ڈھیری آلہ ڈھنڈ نے سوگواروں میں ماں بیوہ ایک بیٹی چھوڑی ہے جبکہ شہید سپاہی ذیشان ولد زین العابدین سکنہ فضل آباد آلہ ڈھنڈ کے لواحقین میں ماں بیوہ چار بھائی اور ایک بہن شامل ہے نو ماہ قبل اس کی شادی ہو ئی تھی فٹ بال گرائونڈ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدپاک آرمی اور دیر سکائوٹ کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کے جسد خاکی کو گارڈ آف انر پیش کیا جبکہ بریگیڈیئر توفیق خان نے صدر مملکت اور آرمی چیف کی طر ف سے شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چاردیں چڑھائیں۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں