سوات ایکسپریس وے اراضی معاوضے کی تقسیم کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

نیب کی انکوائری ٹیم ملاکنڈ پہنچ گئی،31متاثرہ مالکان کے بیان قلم بند کر لئے ، دیگرمالکان کو آج طلب کر لیا گیا

بدھ 25 ستمبر 2019 23:31

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2019ء) سوات ایکسپریس وے اراضی معاوضے کی تقسیم کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا، نیب کی انکوائری ٹیم ملاکنڈ پہنچ گئی31متاثرہ مالکان کے بیان قلم بند کر لئے گئے دیگرمالکان کو آج طلب کر لیا گیا ہے جبکہ نیب پہلے ہی ایکسپریس وے کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے چکا ہے تفصیلات کے مطابق خیبر پختو نخواحکومت کے زیر تعمیر صوبے کے میگا پراجیکٹ سوات ایکسپریس وے میں شامل ہونے والی ظلم کو ٹ گائوں کی 36لاکھ 85ہزار مربع فٹ زمین کی61مالکان نے سابق تحصیل کونسلر جمال حسین کو اپنامختار خاص مقرر کیا پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر ریونیو تحصیلدار نے 138روپے مربع فٹ گورنمنٹ ریٹ کے مطابق مذکورہ اراضی کا کل معاوضی38کروڑ14لاکھ59ہزار324روپے جما ل حسین کو ادا کر دیا جس کے بعد جمال حسین نے صرف 80روپے مربع فٹ کے حساب سے مالکان کو ادا ئیگی شروع کردیا جس سے تنازعہ کھڑا ہوگیااور مالکان دو گروپوں میں بٹ گئے جبکہ کئی مالکان نے اپنے مختار نامے بھی منسوخ کر دیئے مخالف فریق کرنل (ر)جمیل خان اور فضل قادر خان وغیرہ نے ڈی سی سمیت نیب اور انٹی کرپشن کو انکوائری کیلئے درخواستیںدیں اور جمال حسین سے معاوضے کی رقم واپس لینے کا مطالبہ کیا ڈسٹرکٹ کلکٹر /ڈپٹی کمشنر ملاکنڈنے جمال حسین کو معاوضے کی کل رقم واپس کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ایوارڈآرڈر کے مطابق مالکان کو انفرادی ادا ئیگی کی جا سکے جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیاجمال حسین کا موقف ہے معاوضے سے کٹوتی مشترکہ اراضی کے کیسز وکلاء کی فیسوں اور دیگر اخراجات کیلئے کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں