بٹ خیلہ، شہید ایف سی اہلکار فیاض پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

جمعرات 3 اکتوبر 2019 22:47

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2019ء) فرنٹیر کور کے شہید سپاہی فیاض ولد فلک ناز کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں آلہ ڈھنڈمیں سپرد خاک کر دیا گیا سپا ہی فیاض گذشتہ روز قبائلی ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقہ مخہ ٹا پ کے قریب مارٹر گولہ لگنے سے شہید ہو گئے تھے نماز جنازہ میں ٹاسک فورس ملاکنڈ کے کمانڈر بریگیڈئر توفیق احمد میجر ادریس اور کپٹن کامران کے علاوہ سماجی وسیاسی شخصیات معززین علاقہ اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ بگل بجایا گیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی بریگیڈئر تو فیق احمد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل آصف باجوہ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چاردیں چڑھائیںاور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں