ملاکنڈ:100 نان فارمل سکولوں کی سینکڑوںخواتین اساتذ آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 22:32

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) ملاکنڈمیںقائم100 نان فارمل سکولوں کی سینکڑوںخواتین اساتذگذشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیںجس کی وجہ سے ان سکولوں کی بندش اور بچے بچیوں کا بنیادی تعلیم سے محروم رہ جانے کاخدشہ پیدا ہو گیا ہے ضلع ملاکنڈ کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے وفاقی وزارت تعلیم کے بیسک ایجوکیشن کیمونٹی سکولز اور صوبائی حکومت کے ذیلی ادارے ایلمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن کے سکولز جو کہ اکثر اساتذہ کے گھروںاور کرایے کی عمارتوں میں چل رہے ہیںیہ سکول تعلیم سے محروم بڑی عمر کے بچے اور بچیوںکو بنیادی تعلیم دینے میں مصروف عمل ہیںسو کے لگ بھگ ان سکولوں کے فیمیل سٹاف کوگذشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی چونکہ متاثرہ اساتذہ کو سکول کا کرایہ بھی اپنی تنخواہ ہی سے دینا پڑتا ہے اسلئے کرایے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مالکان اپنی عمارتیں خالی کرنے پر مجبور کررہے ہیںمتاثرہ اساتذہ والدین اور بچے بچیوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں