ملاکنڈ پی کے 99کے تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل آخری مراحل میں ہے، میگا منصوبوں پر کام حکومت کے خاتمے کے بعد جاری رہے گا، وزیر خزانہ انجینئر محمد ہمایوں خان کی وفد سے ملاقات

بدھ فروری 23:19

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20فروری۔2013ء)صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ انجینئر محمد ہمایوں خان نے واضح کیا ہے کہ ملاکنڈ پی کے 99کے تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل آخری مراحل میں ہے اور جہاں میگا منصوبہ جات کا آغاز کیا گیا ہے ان منصوبوں پر حکومت کے خاتمے کے بعد بھی کام جاری رہے گا اور مقررہ مدت کے اندر ہی پایہ تکمیل تک پہنچائی جائیں گے خواہ وہ اقتدار میں ہو یا نہ ہو۔

وہ ملاکنڈ ایجنسی کے مواضعات ڈھیری الہ ڈھنڈ، بٹ خیلہ، تھانہ، کوٹ، اگرہ اور ظلم کوٹ سے آنے والے ایک مشترکہ وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈھیری الہ ڈھنڈ گاوٴں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آر سی سی پُل سے علاقے کا نقشہ بدل گیا ہے اور لوگوں کو کافی سہولیات میسر ہونے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پُل محکمہ کیمونیکیشن اینڈ ورکس کی جانب سے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2010-11کے تحت مکمل کیا گیا جس پر گاڑیوں کی آمد و رفت میں لوگ کافی سہولت محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پُل سے ڈھیری الہ ڈھنڈ کے دونوں یونین کونسلوں کے عوام کو عرصہ دراز کی تکالیف سے نجات ملی اور اسکے علاوہ یہاں کی قیمتی زمینوں کو سیلاب سے بچانے میں بھی بڑی مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیز بارش کے دوران الہ ڈھنڈ خوڑ میں طغیانی کے باعث ڈھیری الہ ڈھنڈ کی مرکزی سڑک سے رابطہ منقطع ہو جاتا جس کے باعث گاوٴں کے مکین گھنٹوں تک گھروں میں محصور رہتے اور یا سڑک کی دوسری جانب بارش میں کئی کئی گھنٹے انتطار کرنا پڑتاجو انتہائی کٹھن مرحلہ ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بٹ خیلہ میں کئی منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ واٹر گریویٹی سسٹم کا آغاز ہوگا جو ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دو بڑے منظور شدہ منصوبے ایکسپریس وے اورملاکنڈ ٹنل کے ہیں جن پر بہر صورت کام شروع کیا جائیگا ۔انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی دشمن عناصر کے نام نہاد پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اور آئندہ الیکشن میں اپنے ہی نمائندے لائیں تاکہ تمام جاری منصوبہ جات ان کی خواہش کے مطابق مکمل ہوسکیں۔ وفد نے وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جانب سے اٹھائے جانے والے ترقیاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بٹ خیلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments