امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کی مکمل حمایت کردی

پیر 7 اکتوبر 2019 21:42

ٰبٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2019ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جاری ہڑتال کی مکمل حمایت کی ہے اور حکومت سے جی ڈی اے کے مطالبات کی جلدمنظوری اور گرفتار ڈاکٹرز وپیر امیڈیکس کی فوری غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا بٹ خیلہ میں جی ڈی اے ملاکنڈ کے رہنمائوں محمد یونس اورحضرت حسین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سینٹ و صوبائی اسمبلی سمیت ہر فورم پر ڈاکٹر وپیرامیڈیکس کیمونٹی کے مطالبات کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھی گی ڈاکٹر پر کئے گئے تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہاکہ دوسروں کے زخموں پر مرہم پٹی رکھنے والے اس باعزت اور معزز طبقے کو وحشیانہ تشدد کرکے نا اہل حکمرانوں نے امریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ ظلم بربر یت کی نئی مثال قائم کی ہے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے انھوں نے کہ حکومت کی ہٹ دھرمی اور وزراء کی بد زبانی سے مسئلہ مذید نازک صورت حال اختیار کر گیا ہے انھوں نے باہمی افہام و تفہیم سے مسئلے کی حل کی ضرورت پر روز دیا دوسری جانب ڈاکٹر نرسز وپیرامیڈیکس کی ہڑتال تیرہویں روز بھی بدستور جاری رہی اور ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ہو کا عالم رہا جبکہ ہڑتال کے باعث مریضوں کی مشکلات میں مسلسل اضا فہ ہورہا ہے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں