ذ*سرکاری اداروں میں کسی بھی قسم کی دونمبری نہیںچلے گی،صوبائی وزیر ریونیو

کریشن میںملوث اہلکارچوبیس گھنٹے میںضلع بدر کردیا جائے گاکرپشن صرف پیسوں کی نہیں فرائض میں غفلت اور کام چوری بھی کرپشن ہی ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااداروں کی بہتری میرٹ کی بالادستی اورلوٹ مار کا خاتمہ اکیلے حکومت کا کام نہیں اس تحریک انصاف اس اہم مشن میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا،شکیل خان

پیر 14 اکتوبر 2019 19:05

7بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر ریونیو شکیل خان نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں کسی بھی قسم کی دونمبری نہیںچلے گی کریشن میںملوث اہلکارچوبیس گھنٹے میںضلع بدر کردیا جائے گاکرپشن صرف پیسوں کی نہیں فرائض میں غفلت اور کام چوری بھی کرپشن ہی ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااداروں کی بہتری میرٹ کی بالادستی اورلوٹ مار کا خاتمہ اکیلے حکومت کا کام نہیں اس تحریک انصاف اس اہم مشن میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گاان خیالا ت کا اظہا ر انھو ں نے پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ورکرز ویلفیئر یونین ضلع ملاکنڈ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا یو نین کے صدر فضل ربی جنرل سیکرٹری محمد صادق سینئر نائب صدر کرم محمد با چہ اور صوبائی جنرل سیکر ٹری سبحان علی نے اپنے خطاب اور سپاسنامے میں سروس سڑکچر آپریشنل سٹاف کی پروموشن اور چارکول الائونس سن کوٹہ سوفیصد کرنے پنشن اور گریجوٹی کی جلد ادائیگی واٹر سکیموں پر سٹاف ڈبل کرنے اور یو نین کیلئے دفتر کی فراہمی کے مطالبے کئے تقریب سے ایس ڈی او محمد ریاض نے بھی خطاب کیاصوبائی وزیر نے کہا کہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جبکہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا سٹاف مشکلات کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے عنقریب کابینہ میں ردو بدل کے بعد واٹر سپلائی محکمے کا وزیر بھی لیا جائے گا جس سے مسائل ختم ہو نگے انھوں نے اس موقع پر شرکا کو یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے مقررہ کوٹے دوران سروس ڈیتھ میڈیکل پر سبکدوشی پر وارث کی چوبیس گھنٹے کے اندر بھرتی جبکہ پچیس فیصد کوٹے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا اور مستحقین کو ان کا حق دیا جارہا ہے انھوں نے کہاکہ مختص کوٹے میں میرٹ کی ہرصورت پابندی کی جائے انھوں نے اپنے فنڈ سے یو نین کیلئے دفتر کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں