حکومت کچھ بھی کرلے مگر ڈی ایچ اے و آر ایچ اے کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، ڈاکٹر عالمگیر یوسفزئی

تین دن کی بجائے تین منٹ میں برطرفیوں کا شوق پورا کرلے اپنا خون بہانے کے علاوہ جیل جا چکے ہیں آخری دم تک حکومت کے غریب وملازم دشمن فیصلوں کی مخالفت کریں گے با مقصد مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر حکومت سنجیدہ نہیںآئندہ نسلوں کی جنگ میں عوام ہمارا ساتھ دے،گرینڈ ہیلتھ الائنس خیبر پختونخوا

جمعہ 8 نومبر 2019 22:19

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) گرینڈ ہیلتھ الائنس خیبر پختونخوا کے صوبائی چیئر مین ڈاکٹر عالمگیر یوسفزئی اور صدر سید روئیدار شاہ نے کہا ہے کہ ہے کہ حکومت کچھ بھی کرلے مگر ڈی ایچ اے و آر ایچ اے کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا،تین دن کی بجائے تین منٹ میں برطرفیوں کا شوق پورا کرلے اپنا خون بہانے کے علاوہ جیل جا چکے ہیں آخری دم تک حکومت کے غریب وملازم دشمن فیصلوں کی مخالفت کریں گے با مقصد مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر حکومت سنجیدہ نہیںآئندہ نسلوں کی جنگ میں عوام ہمارا ساتھ دے ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں جی ایچ اے ملاکنڈکے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیاجلسے کے بعد الائنس کے قائدین نے ایم ایس ڈاکٹر سعید الر حمن اور صدر پیرامیڈیکس محمد یونس کے مابین تلخ کلامی وہاتھا پائی کے مسئلے میںمصالحت کرادی جس میں سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان تاجر رہنما حاجی شاکراللہ اے این پی کے صدر اعجاز خان سابق ڈی پی او فلک ناز خان نے اہم کردار ادا کیا قبل ازیںجلسے سے نرسنگ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عنایت الحق جنرل سیکر ٹری فضل مولامقامی رہنمائوں ڈاکٹر عمر حبیب ڈاکٹر قدیم محمد یونس رفیع اللہ محمد نواز اور سجاد نے بھی خطاب کیا جی ایچ اے کے صوبائی رہنمائوں نے ڈیڑھ ماہ سے صوبہ بھر میںجاری کامیاب ہڑتال میں برادری کی استقامت اتحاد اور خصوصا ملاکنڈ کے ساتھیوں کی کوششوں اور جدوجہدکو سراہاانھوںنے کہاکہ حق پر مبنی ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی انتقامی کاروائیاں بر طرفیاں شوکاز نوٹس ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انھوں نے کہاکہ اگر اپنے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انھوں نے کہ جی ایچ اے اپنے غریب عوام ملازمین اور اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ کے جاری مقدس مشن میں پہلے ہی خون بہا نے کے علاوہ جیلیں کہا چکے ہیںاسلئے کوئی بھی حکومتی دھمکی ہمیں اپنے راستے سے نہیں ہٹا سکتی انھون نے نیک نیتی پر مبنی مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے دھونس و دھمکی جیلوں لاتھی چارج اور مقدموں سے کبھی بھی مسئلے حل نہیں کئے جا تے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں