ملاکنڈ نمائندہ تنظیموں کا ملازمین کوموسم سرما کیلئے چارکول کی سپلائی کے سالانہ ٹینڈزکے مطابق کوئلہ اورسو ختہ لکڑی کی فراہمی کامطالبہ

جمعرات 21 نومبر 2019 20:31

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2019ء) ملاکنڈکی نمائندہ تنظیموں نے ملازمین کوموسم سرما کیلئے چارکول کی سپلائی کے سالانہ ٹینڈزکے مطابق کوئلہ اورسو ختہ لکڑی کی فراہمی کامطالبہ کیاہے ڈی سی اقبال حسین اے سی سہیل خان اور محکموں کے ضلعی سربراہان عرصہ دراز سے جاری چارکول کی مد میں نقد رقم کی غیر قانونی تقسیم بند کر کے ملازمین سے ہونی والی زیادتی کا خاتمہ یقینی بنائے اگر ملازمین کے حقوق پر سودے بازی کی گئی تو نیب انٹی کرپشن اور عدالت سے رجوع کے علاوہ ہڑتال اوراحتجاج کا راستہ اپنا یا جائے گایہ فیصلہ مختلف تنظیموں ایپکا پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین آل کلاس فور ایسوسی ایشن کالجز ایمپلائز یو نین ایریگیشن ایمپلائزایسوسی ایشن سمیت دیگر محکموں کے عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جوکہ لیبر یو نین کے صوبائی صدر گل زمین کی صدارت میں ہواشرکاء نے اس موقع پر اپنے مطالبے کے حق اور منظوری کیلئے مظاہرہ بھی کیا نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں پیر سعید خان شفیع اللہ صا حب روان قدر گل فقیر شاہ نعیم خان سلطان غنی مصباح الدین اور طارق حسین نے کہاکہ ہر سال ملاکنڈ کے ملازمین کو چارکول کی مدان کے اصل حق سے محروم کیا جاتا ہے اور معمولی رقم دے کر خردبرد کی جاتی ہے انھوں نے کہا کہ اب تمام نمائندہ تنظیمیںمتفق ہیں اور کو ئلہ ولکڑی کی سپلائی پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی اجلاس میں ایریگیشن کے ریگولیشن سٹاف کوبھی چارکول دینے کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر گل زمین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جوکہ تمام امور کی نگر انی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں