پیپلز پارٹی میں کو ئی اختلافات نہیں، آئندہ الیکشن پی پی پی کے تینوں امیدوار مل کر لڑینگے ،دو صوبائی اور ایک قومی نشست جیت کر دکھائیں گے، الیکشن سے متعلق تمام خدشات ختم،پارٹی نے بروقت الیکشن کا وعدہ پورا کردیا، تاریخ کا شفاف الیکشن ہوگا کارکنوں کو بھر پور عزت دیں گے،سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات مارچ 20:31

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28مارچ۔2013ء) سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں کو ئی اختلافات نہیں آئندہ الیکشن پی پی پی کے تینوں امیدوار مل کر لڑیں گے اور دو صوبائی اور ایک قومی نشت جیت کر دکھائیں گے الیکشن سے متعلق تمام خدشات ختم ہوگئے پارٹی نے بروقت الیکشن کا وعدہ پورا کردیا تاریخ کا شفاف الیکشن ہوگا کاکنوں کے زور بازو سے عزت ملی ہے ان کو بھر پور عزت دیں گے اور ان کے گلے شکوے دور کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ میں تاریخی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جو ائندہ نسلیں بھی یاد کریں گی سخاکوٹ سے لیکر لنڈاکی اور سخاکوٹ سے لیکر بونیر بارڈر تک سوئی گیس فراہم کی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 147گاوًں کو گیس فراہمی شروع ہو چکی ہے جبکہ مزید 38گاوں کو سوئی گیس فرہم کرنے کی منظوری دی جاچکی ہیں چکدرہ سے مالاکنڈ اور چکدرہ تا طو طہ کان تک گیس کی منظوری بھی وزیر اعظم نے دی ہے اور محکمہ سوئی گیس کو منصوبے کی رقم جمع کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ کے 28یونین کونسلوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں اور پاسپورٹ آفس کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کردیا ہے ائندہ موقع ملا تو علاقے کے ہزاروں افراد کو بیرون ملک روزگار فراہم کریں گے اور اس سلسلے میں تمام ہوم ورک مکمل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب دہشت گردی اور کرفیو کے باعث دو سال ضائع ہوئے تاہم پھر بھی مالاکنڈ کے عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادون پر حل کئے ہیں اب یہ عوام کا فرض ہے کہ وہ سابقہ حکومتوں اور ہمارے ترقیاتی عمل کا موازنہ کریں اور پی پی پی کو دوبارہ منتخب کریں ائندہ حکومت میں ایک نیا پاکستان بنائیں گے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی دور اندیش قیادت میں درپیش بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جمہوری حکومت نے5سال مکمل کئے ہیں اٹھارویں ترمیم،صوبائی خود مختاری،این ایف سی ایوارڈ پی پی پی کے کارنامے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments