حکومت کی نا اہلی سے جنم لینے والی معاشی بد حالی اور سیاسی تلخی کا واحد حل فوری نئے انتخابات کا انعقاد ہے، امیر حید ر ہو تی

ہر کسی کی مداخلت سے پاک شفاف الیکشن ہی ملک وقوم کوجاری بحرانوںسے نکالنے کا ذریعہ ہے،میڈیا سے بات چیت

پیر 2 دسمبر 2019 21:16

حکومت کی نا اہلی سے جنم لینے والی معاشی بد حالی اور سیاسی تلخی کا واحد حل فوری نئے انتخابات کا انعقاد ہے، امیر حید ر ہو تی
بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ امیر حید ر خان ہو تی نے کہا ہے کہ حکومت کی نا اہلی سے جنم لینے والی معاشی بد حالی اور سیاسی تلخی کا واحد حل فوری نئے انتخابات کا انعقاد ہے ہر کسی کی مداخلت سے پاک شفاف الیکشن ہی ملک وقوم کوجاری بحرانوںسے نکالنے کا ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بٹ خیلہ میں محمد طاہر خان کی اہلیہ سابق ایم پی اے محمد شعیب کی بھاوج اے این پی کے ضلعی صدر اعجاز خان کی چچی اور ملگری پیرامیڈیکس کے صوبائی صدر محمد فیاض خان کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انھوںنے کہاکہ آرمی چیف تقرری کی سمری کی تیاری کی اہلیت نہ رکھنے والی حکومت سے ملک چلانے کی توقع رکھنا عبث ہے حکومت کا ہر فیصلہ اور اقدام اپنے پائوں پر کلہاڑی مار نے کے مترادف ہے نادان وزراو مشیروں کی موجودگی میں وزیر اعظم عمران نیازی کو کسی دشمن کی ضرورت نہیںانھوں نے کہاکہ حکو متی فیصلے اور رویہ کسی بھی منتخب جمہوری حکومت کا نہیں ہو سکتا یہ لب ولہجہ مسلط کردہ ٹولے کا ہے نا اہلوں کے پندرہ ماہ دور حکومت میں قرضوں میںدس ہزار ارب کے اضافے جبکہ گیارہ فیصد مہنگائی بڑ ھنے سے معیشت بدحال اور عوام چکی میں پس رہے ہیںایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ ملاکنڈمیں باوجود پانچ سالہ چھوٹ کے مختلف ٹیکسوں کا نفاذیہاں کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے جبکہ معدنیات بارے قانون سازی کرکے قبائلیوں کے حقوق غصب کئے جارہے ہیںانھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا تعلق ملاکنڈ ڈویژن سے ہونے کے باوجود یہاں کے غریب عوام کو ان کے جائز حق سے محروم کرناصوبائی حکومت کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے انھوں نے کہاکہ دہشت گردی اور قدرتی آفات سے متاثرعوام کو ٹیکسوں میں ملنے والی رعایت کی مکمل پاسداری حکومت کا قانو نی و آئینی فر ض ہے اور اس سلسلے میں یہاں کی تاجر برادری کا مکمل ساتھ دیں گے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں