خیبر پختونخوا میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد5432

پیر 9 دسمبر 2019 22:12

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) خیبر پختونخوا میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد5432ہے جبکہ ضلع ملاکنڈمیں بھی62افراداس مرض میں مبتلا ہیں احتیاط اوراسلامی اصولوں سے ہی ایڈز سے بچا جا سکتا ہے معاشرہ کے ہر طبقے کو اس بارے اپنا کردار ادا کر نا چاہئے مرض اور مریض کو چھپائے بغیرتشخیص اورعلاج کی مفت حکومتی سہولتیں سے فائدہ اٹھانا چاہئے ان خیالات کا اظہارہیڈکوراٹر ہسپتال میں منعقدہ ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے صو بائی ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر مدثر شہزاد نے کیا ایم ایس ڈاکٹر سعید الر حمن سر جن ڈاکٹر عین اللہ ڈاکٹر علی محمد ڈاکٹر اصغر کے علاوہ تاجر رہنما حاجی شاکر اللہ نے بھی سیمینار سے خطاب کیا ڈاکٹر مدثر نے کہا کہ صو بہ خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں کے بڑے ہسپتالوں میںایڈز سنٹرز کام کررہے ہیں جہاں مفت سہولتیں دستیاب ہیں جبکہ ایڈز کے کنٹرول کیلئے صوبائی حکومت قانون سازی بھی کر رہی ہے جس کی مثبت اثرات مرتب ہو نگے ڈاکٹر سعید الر حمن نے کہا کہ جنسی بے راہروی ہم جنسی پرستی تیسری جنس کے علاوہ متاثرہ انتقال خون طبی آلات منشیات وغیرہ بھی اس کے پھیلائو کی وجوہات ہیںاانھوںنے کہا کہ اس وبائی مرض کی روک تھام کیلئے علماء کرام اورسول سوسائٹی کو اپنا مثبت اور تعمیر ی رول ادا کر نا ہو گاکیو نکہ مشترکہ اور اداہ جاتی کوششوں کے بغیر اس پر کنٹرول نا ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں