جمعیت علماء اسلام (ف) ملاکنڈ کی تینوں نشستوں پر کتاب کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیکر کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریگی ، کارکنوں کا اپنے امیدواروں کیلئے بھر پور مہم چلانے کا عہد

ہفتہ 20 اپریل 2013 20:40

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اپریل۔ 2013ء) جمعیت علماء اسلام (ف)ملاکنڈ کی تینوں نشستوں پر کتاب کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیکر کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریگی ، کارکنوں کا اپنے امیدواروں کیلئے بھر پور مہم چلانے کا عہد ۔

(جاری ہے)

جے یو ائی ملاکنڈ کے کارکنوں نے پارٹی اجلا س میں تینوں نشستوں پر امیدواروں کی توثیق کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت ضلعی امیر اور امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ خالد جان نے کی اس موقع پر قومی اسمبلی کے امیدوار مولان حافظ سعید اور پی کے 99 کے امیدوار مولانا جاوید بھی موجود تھے کارکنوں کو بتایا گیا کہ وہ کسی کی بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں ملاکنڈ میں جے یوائی نے نہ کسی سے اتحاد کیا ہے او رنہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں