, سلیکٹڈ حکومت اور پاکستان اب مذید ایک ساتھ نہیں چل سکتے، نا اہل حکمرانوں کا جانا اب ٹھہر گیا ہے،رہنماء عوامی نیشنل پار ٹی

ا* عمران نیازی کوملک و قوم پر مسلط کرنے والوں کا دل بھی بھر گیا ہے ۷ مسائل اور بحرانوں کا واحد حل فوری نئے آزدانہ ومنصفا نہ انتخابات کے انعقاد میں ہے کارکنان الیکشن کیتیاریاں شروع کر دیں اب اے این پی کو پختونوں کے حق حکمرانی سے کو ئی نہیں رو ک سکتا ،امیرہوتی،میاںافتخارحسین ا ورایمل ولی کا جلسے سے خطاب

اتوار 26 جنوری 2020 19:51

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2020ء) عوامی نیشنل پار ٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیر علیٰ امیر حیدر خان ہو تی جنرل سیکر ٹری میاں افتخار حسین اور صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت اور پاکستان اب مذید ایک ساتھ نہیں چل سکتے نا اہل حکمرانوں کا جانا اب ٹھہرا گیا ہے عمران نیازی کوملک و قوم پر مسلط کرنے والوں کا دل بھی بھر گیا ہے مسائل اور بحرانوں کا واحد حل فوری نئے آزدانہ ومنصفا نہ انتخابات کے انعقاد میں ہے کارکنان الیکشن کیتیاریاں شروع کر دیں اب اے این پی کو پختونوں کے حق حکمرانی سے کو ئی نہیں رو ک سکتا ان خیالات کا اظہار اے این پی کے قائدین نے ظفر پارک بٹ خیلہ میں فخر افغان خان عبدالغفار خان کی 32ویں اور خان ولی خان کی 14ویں برسی کی مناسبت سے ظفر پارک بٹ خیلہ میں منعقدہ عظیم الشان جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر ہونے والے اس بڑے جلسے میں ضلع سوات بو نیر شا نگلہ دیر اپر دیر لوئر اور باجوڑ سمیت ضلع ملاکنڈ کے مختلف علاقوں سے اے این پی اور ذیلی تنظیموں کے کارکنان اور قائدین نے کثیرتعداد میں شر کت کی بٹ خیلہ سٹی کے بازار کو پارٹی کے جھنڈوںپینا فلیکس خیر مقدمی محرابوں وغیرہ سے سجایا گیا تھاجبکہ انتظامیہ ٹریفک اور پارکنگ کیلئے خصو صی پلان تشکیل دے رکھا تھا ظفر پارک کے وسیع وعریض پنڈال سٹیج اور سائونڈ سسٹم کی ذمہ داری معروف ڈی جے بٹ کو دی گئی تھی جنھیں پارٹی ترانے چلانے میں دقعت کا سامنا رہاجلسے سے ضلع سوات کے صدر شیر شاہ خان صوبائی اسمبلی میں پار لیمانی لیڈر سردار حسین با بک نے بھی خطاب کیا پارٹی قائدین نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ ملک وقوم اور خصوصا پختونوںبا چہ خان اور ولی خان کی تعلیمات اور فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی آج جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی بھی نہیں تھی انھوں نے کہا کہ اگر ولی خان کے مشورے پر شیخ مجیب الر حمن کی اکثریت کا تسلیم کر لیا جاتا تو ملک کبھی بھی دولخت نہ ہو تاعدم تشدد برداشت اوت بھائی چارے پر عمل کرکے ہی مسائل کا خاتمہ ہوسکتا ہے انھوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں اپنے بزرگوں کے ارمانوں کے مطابق نہ صرف پختونوں کو اپنی پہچان دی بلکہ18ویں ترمیم کے ذریعے صو بائی خود مختیاری اور حقو ق بھی دیئے انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ آج نام نہاد ددانشور اسے ملک وقوم کیلئے خطر ہ قرار دے رہے ہیں اصل خطرہ 18ترمیم کے خاتمے ہے ملاکنڈ ڈویژن کو شر عی نظام دینے صوبے میں تعلیمی اداروں کا جام بچھا نے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن دینے کا سارا کریٖڈٹ ہمارے قائد اسفندیار ولی خان کو جاتا ہے انھوں نے کہاکہ ایک گہری سازش کے تحت اے این پی عوامی خواہشات کے بر عکس صوبے میں حق حکمرانی سے محروم کر دیا گیاانھوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے پر مسلط کردہ تبدیلی سرکاری نے عوام سے جینا کا حق بھی چھین لیا ہے غریب عوام کو مہنگائی کے سونامی میںغرق کیا جارہا ہے اپوزیشن اور سیاسی مخالفین کو چو ر چور کہنے والے آج خود ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں در حقیقت پی ٹی آئی والے چوروں کو ٹولہ ہیصوبائی کا بینہ ے تین وزراء کی بر طرفی بارش کا پہلاقطرہ ہے حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اے این پی کے قائدین نے کارکنان پر زور دے کر کہا کہ وہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں