اے سی بٹ خیلہ نے بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے پلاکر 5 روزہ مہم کاافتتاح کر دیا

پیر فروری 22:10

بٹ خیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد نے پیرکے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 5 روزہ مہم کاافتتاح کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کو چاہیے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ضرور پولیو کے قطرے پلائیں ۔اس موقع پر انہوں نے بٹ خیلہ سب ڈویژن کے تمام پوسٹ کمانڈروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے حفاظت کو یقینی بنائیں ۔قبل ازیں انہوںنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انسداد پولیو کے 5 روزہ مہم کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments