ملاکنڈ کو ٹورازم کیلئے مثالی علاقہ اورضلع کو ڈرگزفری سوسائٹی بنانے سمیت لیوی فورس وتھانوں کی بہتری ترجیحات میں سر فہرست ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 20 فروری 2020 22:18

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ /کمانڈنٹ لیوی فور س ریحان گل خٹک نے کہا ہے کہ ملاکنڈ کو ٹورازم کیلئے مثالی علاقہ اورضلع کو ڈرگزفری سوسائٹی بنانے سمیت لیوی فورس وتھانوں کی بہتری ترجیحات میں سر فہرست ہے جس کیلئے میڈیا اور سول سوسائٹی کا تعاون ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملاکنڈ خا لداقبال کی قیادت میں ولایت خان با چہ ابرار خان سواتی اور ساجد حسین مشوانی پر مشتمل صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفدنے انھیں چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اوراپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا ئی ڈی سی نے کہا کہ ڈویژن کے گیٹ وے ہونے کے ناطے ملاکنڈ اہم علاقہ ہے اسے منشیات وجرائم سے پاک کئے بغیر یہاں کی تاریخی سیاحتی اور جغرافیائی شناخت اور اہمیت کو اجاگرکر نا ممکن نہیںانھوں نے کہاکہ لیوی فورس میں اصلاحات اور انھیں سہولتیں کی فراہمی پر کام شروع کردیا تاکہ ان کی کارکردگی بہتر ہوسکے پولیومہم اور شجر کاری بارے انھوں نے کہاکہ بچوں کی صحت ومستقبل کیلئے پو لیو کا خاتمہ ضروری ہے اسلئے ہرشہری کو مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کر نا چاہئے جبکہ شجری کاری کے ساتھ ساتھ پودوں کی اہمیت وافادیت بارے شعور کا فروغ لازمی ہے تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں