بٹ خیلہ: ایر یگیشن پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا نے ریٹائرمنٹ کی عمر60سال برقرار رکھنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

جمعرات 20 فروری 2020 22:18

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ایر یگیشن پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا نے ریٹائرمنٹ کی عمر60سال برقرار رکھنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی بھرپور مذمت کی ہے یونین کے صوبائی صدر گل زمین سینئر نائب صدر حاجی سید غفار شاہ نائب صدر گل نجب پریس سیکرٹری محمدزمان اورضلع ملاکنڈ کے صدر شفیع اللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کایہ فیصلہ عوام ملازمین اور خصو صا تعلیم یافتہ نوجونواں کے بہترین مفاد میں ہے کیو نکہ اس سے بے روزگار افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں گے انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کوتجربہ گاہ بنارکھا ہے اور صوبوں ووفاق کے برعکس یہاں پر ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے سے عوام میں سخت بے چینی اور تشویش تھی کیونکہ اس سے ہزاروں اعلیٰ تعلیم یا فتہ افراد کا مستقبل تباہ ہونا تھاتاہم عدالت عالیہ عوام کے خواہشات کی ترجمانی کرکے تاریخ رقم کی ہے انھوں نے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑاکے فیصلے کو چیلنج کرنے کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے عوام دشمن اقدام قرار دیا انھوں نے کہاکہ اگر حکومت نے ایسا کیا تواس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں